مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی مواصلات پر  سمندری طوفان یاس کا اثر معمولی ہے


سمندری طوفان کی وارننگ کیلئے ٹیلی مواصلات نیٹ ورک کا وسیع استعمال

Posted On: 26 MAY 2021 7:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26مئی،2021۔24 اور 25 مئی 2021 کو ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی او ٹی) کے عام الرٹ پروٹوکول (سی اے ٹی) کا استعمال وسیع پیمانے پر مغربی بنگال ، اڈیشہ اور آندھرا پردیش میں قدرتی  آفات کے بندوبست سے متعلق ریاستی اتھارٹیز (ایس ڈی ایم اے) کے ذریعے کیا گیا تاکہ سمندری طوفان سے متعلق انتباہ کے بارے میں پیغامات کو عام کیا جاسکے۔ مقامی شہریوں کو الرٹ کرنے کیلئے مقامی زبانوں میں 6 کروڑ سے زیادہ بلک ایس ایم ایس میسیجز بھیجے گئے۔  ان میں سے 3.87 کروڑ مغربی بنگال میں ، 2.43 کروڑ اڈیشہ میں اور 36.4 لاکھ آندھرا پردیش میں پیغامات بھیجے گئے۔

اس کے علاوہ آؤٹ باؤنڈ ڈائلر (او بی ڈی)  بنیادی ڈھانچے کا استعمال کرتے ہوئے ٹیلی خدمات فراہم کرنے والوں (ٹی  ایس پی) کی مدد سے ٹیلی مواصلات کے محکمے کے ذریعے پہلی مرتبہ وہائس الرٹ میسیجز بھیجے گئے۔ 60 لاکھ سے زیادہ صارفین تک مقامی زبانوں میں (36.5 لاکھ مغربی بنگال میں اور 21.5 لاکھ  اڈیشہ میں) او بی ڈی کے ذریعے رسائی حاصل کی گئی۔ٹی ایس پی  نے اس رسائی سرگرمی کو مفت انجام دیا ہے۔

سمندری طوفان سے متاثر ہ اضلاع مغربی بنگال میں، مشرقی مدنی پور، مغربی مدنی پور، بانکورا، جنوبی 24 پرگنہ اور جھارگرام ہیں جبکہ اڈیشہ میں بالاسور ، بھدرک ، جگت سنگھ پور، کیندرپارہ، جاج پور، کیونجھر اور میور بھنج ہیں۔

جائزہ اور بازآبادکاری کارروائیوں کیلئے میٹنگیں ٹیلی مواصلات کے محکمے کے سکریٹری کی سطح پر سمندری طوفان سے پہلے اور آج صبح  میں اور آج شام  چھ بجے منعقد ہوئی تھیں۔ مذکورہ میٹنگیں  ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں (ریلائنس، جیو، ایئرٹیل، ووڈافون، آئیڈیا اور بی ایس این ایل) اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے والی کمپنیوں (اے ٹی سی، انڈس، اے ایس سی ای این ڈی، ٹاور ویژن  اور سمٹ ڈیجیٹل)  اور ان کی تنظیم ٹی اے آئی پی اے نے شرکت کی۔ ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران سے باقاعدگی کے ساتھ فیڈ بیک بھی حاصل کیے گئے ۔ درج ذیل اضلاع میں ٹیلی کام سکریٹری کے ذریعے انٹرا سرکل رومنگ (آئی سی آر) کا آرڈر دیا گیا۔

مغربی بنگال-مشرقی مدنی پور، مغربی مدنی پور، بانکورہ، جھارگرام اور مغربی 24 پرگنہ

اڈیشہ- بالاسور، بھدرک، جگت سنگھ پور، کیندر پارا، جاج پور، کیونجھر اور میور بھنج۔

اس سے گراہکوں / صارفین کو ان کے علاقے میں جو بھی ٹیلی کام نیٹ ورک دستیاب ہے اسے بغیر اضافی  قیمت کے استعمال کرنے کی سہولت ملے گی۔ 1000 سے زیادہ آپٹیکل فائبر اور بازآبادکاری  ٹیمیں  سمندری طوفان کے ساحل سے ٹکرانے سے پہلے متاثر اور اضلاع میں تعینات کی گئیں تھیں۔

بی ایس این ایل کے سینئر افسران ضلعی سطح پر نامزد کیے گئے تھے جنہوں نے ضلع کلکٹروں کے ساتھ رابطے کاکام کیا۔ ٹیلی کام محکمے کے سینئر افسران اور ٹی ایس پی عملے نے ریاستی راجدھانی کے ریاستی نوڈل افسران کے ساتھ اشتراک کیا۔ محکمہ برائے ٹیلی مواصلات کے ذریعے کوآرڈینیٹ کی گئی ٹی ایس پی اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے والوں کی مشترکہ کوششوں  نے اس بات کو یقینی بنایا کہ  تباہ شدہ نیٹ ورک کی بحالی کا کام شروع ہوا۔ ٹیلی کام نیٹ ورک میں آئی معمولی روکاوٹ کو جلد ہی بحال کرلیا جائیگا۔

*************

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:4862


(Release ID: 1722082) Visitor Counter : 182