صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ سے متعلق راحتی امداد


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 17831 آکسیجن کنسنٹریٹر س ، 18111 آکسیجن سلینڈرس ، 19 آکسیجن بنانے والے پلانٹ ، 13489 وینٹی لیٹرس / بی پیپ ، 6.9 لاکھ ریمڈیسیور کی شیشیاں ، 12 لاکھ فیوی پیراویر گولیاں سپلائی کی گئیں

Posted On: 26 MAY 2021 3:36PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 26 مئی / حکومتِ ہند کو 27 اپریل ، 2021 ء سے مختلف ملکوں / تنظیموں سے  کووڈ – 19 سے متعلق راحتی طبی سپلائی اور ساز و سامان کی صورت میں بین الاقوامی تعاون  حاصل ہو رہا ہے ۔ اِن ساز و سامان کو فوری طور پر  ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیج دیا جاتا ہے ۔

          27 اپریل ، 2021 ء سے 25 مئی ، 2021 ء تک  مجموعی طور پر 17831 آکسیجن کنسنٹریٹرس ، 18111 آکسیجن سلینڈرس   ، 19 آکسیجن بنانے والے پلانٹ  ، 13489 وینٹی لیٹرس / بی پیپ  ، 6.9 لاکھ ریمڈیسیور کی شیشیاں  ، 12 لاکھ فیوی پیراویر  گولیاں سپلائی کی جا چکی ہیں ۔

 

بڑی امدادی کھیپ  24 / 25 مئی ، 2021 ء کو وولس برگ ( جرمنی ) ، کویت ( بھارتی برادری ، ہلال احمر سوسائٹی ) ، برٹش آکسیجن کمپنی (برطانیہ )  ، یو ایس آئی ایس پی ایف ، سی آئی آئی انڈیا بزنس فورم ( جنوبی افریقہ ) ، ورلڈ اِن ہارمنی این جی او ( اسپین ) اور  بھارتی سفارت خانہ ( میڈرڈ ) سے موصول ہوئی ہیں

کھیپ

مقدار

آکسیجن کنسنٹریٹرس

76

آکسیجن سلینڈرس

1,810

وینٹی لیٹرس / بی پیپ / سی پی اے پی

40

 

 

          مرکزی وزارتِ صحت مسلسل اِس کام کی جامع نگرانی کر رہی ہے ۔ مرکزی وزارتِ صحت میں کووڈ – 19 سے متعلق  غیر ملکی امدادی سامان  کو  ، جو  گرانٹ  ، امداد اور عطیے کے طور پر  موصول ہو رہا ہے  ،  وصول کرنے اور  تقسیم کرنے کی خاطر ایک خصوصی  کو آرڈینیشن کا شعبہ قائم کیا گیا ہے ۔  اس شعبے نے 26 اپریل ، 2021 ء سے کام کرنا شروع کر دیا تھا ۔ اس  سلسلے میں صحت کی وزارت نے 2 مئی سے معیاری عملی ضابطے  نافذ کئے ہیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U.No. 4846

 


(Release ID: 1722009) Visitor Counter : 231