وزارت خزانہ

پنشن فنڈ ریگولیٹری اور ترقیاتی اتھارٹی کے تحت زیرِ بندوبست اثاثے 6 ٹریلین روپئے سے متجاوز


این پی ایس اور اے پی وائی کے صارفین کے تعاون سے 6 ٹریلین روپئے کی پنشن کے اثاثے تیار ہوئے

21 مئی ، 2021 ء تک این پی ایس کے تحت 11.53 لاکھ صارفین کے ساتھ 8791 کارپوریٹ کے اندراج

اٹل پنشن یوجنا کے تحت 2.82 کروڑ صارفین کا اندراج

Posted On: 26 MAY 2021 3:55PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 26 مئی / پنشن فنڈ  ریگولیٹری اور ترقیاتی اتھارٹی   ( پی ایف آر ڈی اے ) نے آج  13 سال بعد  نیشنل پنشن سسٹم  ( این پی ایس ) اور اٹل پنشن یوجنا ( اے پی وائی ) کے تحت زیرِ بندوبست اثاثوں  ( اے یو ایم ) کے 6 لاکھ کروڑ روپئے ( 6 ٹریلین روپئے ) سے متجاوز  سنگِ میل حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اے یو ایم میں آخری  ایک ٹریلین روپئے کا اضافہ صرف 7 ماہ میں حاصل کیا گیا ہے ۔

          پی ایف آر ڈی اے نے گذشتہ برسوں میں  این پی ایس  کے صارفین کی تعداد میں قابلِ قدر  اضافے  کا مشاہدہ کیا ہے ، جس میں  سرکاری ملازمین کی تعداد 74.10  لاکھ  سے زیادہ ہو گئی ہے اور  غیر سرکاری سیکٹر   سے  آنے والے افراد کی تعداد 28.37 لاکھ سے زیادہ ہے ۔  پی ایف آر ڈی اے میں  کل صارفین کی تعداد بڑھ کر 4.28 کروڑ ہو گئی ہے ۔

          پنشن فنڈ  ریگو لیٹری اور ترقیاتی اتھارٹی  ( پی ایف آر ڈی اے ) کے چیئرمین جناب  سپراتم بنداپادھیائے  نے کہا ہے کہ  ہمیں 6 ٹریلین روپئے کے اے یو ایم کا سنگِ میل  حاصل کرنے پر  بہت فخر محسوس ہو رہا ہے  اور یہ ہم نے 7 مہینے سے بھی کم عرصے  میں حاصل کیا ہے کیونکہ اکتوبر ، 2020 ء میں یہ سطح 5 ٹریلین روپئے تھی ۔   اس کامیابی سے  این پی ایس اور پی ایف آر ڈی اے میں صارفین کے اعتماد  کا اظہار ہوتا ہے ۔  اس عالمی وباء کے دوران  اضافے کی وجہ  ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی اور ان کی مالی فلاح و بہبود کے تحفظ   کے لئے دی جانےو الی ترجیح ہے ۔

          21 مئی ، 2021 ء کو این پی ایس اور  اٹل پنشن یوجنا کے  تحت صارفین کی کل تعداد 4.28 کروڑ سے تجاوز  کر گئی ہے اور   زیر بندوبست  اثاثے  ( اے یو ایم ) 603667.02 کروڑ روپئے تک پہنچ گئے ہیں ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U.No. 4844



(Release ID: 1722007) Visitor Counter : 216