وزارت دفاع

بھارتی بحریہ نے پلاسا کووڈ کئیر سینٹر کو ‘ آکسیجن آن وہیلز’ دستیاب کرایا

Posted On: 26 MAY 2021 10:42AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،26 مئی، 2021/

سری کاکولم ضلع کلکٹر جناب جے نواس کی درخواست پر بھارتی بحریہ نے 25 مئی 2021 کو پلاسا کووڈ کئیر سینٹر کو ‘آکسیجن آن وہیلز’ دستیاب کرایا۔ نول ڈوکیارڈ کے ذریعے ڈیزائن کئے گئے ‘آکسین آن وہیلز’ کا باقاعدہ افتتاح پلاسا کووڈ کئی سینٹر میں  سب کلکٹر جناب سورج گنورے اور نول ٹیم کی موجودگی میں مویشی پروری اور ڈیری محکمہ و ماہی گیری کے وزیر جناب سی دیری اپا لا راجو نے کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Oxygen_on_Wheels_Plant_installed_at_Palasa_COVID_Care_Center__1_C8RJ.jpg

‘آکسیجن آن وہیلز ’کو  وشاکھاپٹنم میں واقع نول ڈوکیارڈ کے ماہرین کی ایک ٹیم کے ذریعے پلاسا میں واقع کووڈ ہیلتھ کئی سینٹر سے آکسیجن پائپ لائن کے ذریعے جوڑا گیا اور یہ اسپتال میں داخل 12 مریضوں کو 24 گھنٹے آکسیجن دستیاب کراتا ہے۔ ٹیم نے اسپتال کے اسٹاف کو اس پلانٹ کو چلانے کی ٹریننگ بھی دی۔

آکسیجن آن وہیلز ، نول ڈوکیارڈ کے ذریعے شروع کی گئی ایک منفرد مہم ہے، جس میں پی ایس اے آکسیجن پلانٹ کو ایک موبائل پلیٹ فارم پر مربوط کیا گیا تھا تاکہ دور دراز کے علاقوں میں واقع اسپتالوں کو  اس کے ذریعے مدد پہنچائی جاسکے۔ اس کا باقاعدہ افتتاح وشاکھاپٹنم میں 20 مئی  2021 کو وائس ایڈمرل اے بی سنگھ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ای این سی نے کیا تھا۔

*****

ش ح۔ ن ر

U NO4840

 



(Release ID: 1721843) Visitor Counter : 287