شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کوویڈ سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے تمام شمال مشرقی ریاستوں کے ہیلتھ سکریٹریوں کا انتہائی اہم اجلاس طلب کیا


متعدد ریاستوں میں کوویڈ کے معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کڑے کنٹینمنٹ اور اعتماد سازی کے اقدامات کیےجانے پر زور دیا

Posted On: 25 MAY 2021 5:32PM by PIB Delhi

25 مئی 2021، نئی دہلی: شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لیے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر مملکت دفتر وزیر اعظم، عملے، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شمال مشرقی ریاستوں میں کوویڈ کے معاملات میں حالیہ اضافے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک بہت اہم اجلاس طلب کیا۔

اس میٹنگ میں شمال مشرقی کی تمام آٹھ ریاستوں آسام، میگھالیہ، تریپورہ، اروناچل پردیش، سکم، منی پور، میزورم اور ناگالینڈ کے ہیلتھ سکریٹریوں کے علاوہ شمال مشرقی امور کی وزارت کے مرکزی سکریٹریوں، شمال مشرقی کونسل کے سکریٹری اور وزارت صحت میں شمال مشرق کے انچارج جوائنٹ سکریٹریوں نے بھی شرکت کی۔

ذرائع ابلاغ کے بعض حلقوں میں شائع ہونے والی ان خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے کہ شمال مشرقی علاقہ کوویڈ کا اگلا ہاٹ سپاٹ بن سکتا ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ تشویشناک بات ہے کہ کوویڈ وبا کی پچھلی لہر بہت سی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں شمال مشرقی ریاستیں کوویڈ سے نسبتاً غیر متاثر رہیں اور سکم جیسی کچھ ریاستوں میں لاک ڈاؤن کے دوران کورونا کا ایک بھی مثبت معاملہ سامنے نہیں آیا تھا، لیکن اس کے برعکس اس سال تقریباً گذشتہ دو ہفتوں میں شمال مشرقی ریاستوں میں اچانک کورونا کے مثبت واقعات میں تیزی سے اضافہ درج کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ شمال مشرقی ریاستوں کے تمام آٹھ وزرائے اعلیٰ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ریاستوں کی جانب سے جو بھی مدد مانگی جارہی ہے وہ مرکز کی جانب سے فوری طور پر فراہم کی جارہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4F0H7.JPG

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہمارا فوری عزم یہ ہونا چاہیے کہ شمال مشرقی ریاستوں میں کورونا کے مثبت معاملات کا بڑھتا ہوا گراف گرنا شروع ہو جائے اور منحنی (curve) فوری طور پر چپٹی ہونا شروع ہو جائے۔

وہ متعلقہ ریاستوں کے ہیلتھ سکریٹریوں کے علم میں یہ بات لائے کہ آج صبح جاری کردہ تخمینوں سے تریپورہ اور میگھالیہ جیسی ریاستوں میں مثبت کیسز کا رجحان بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے جب کہ ناگالینڈ، میزورم اور اروناچل پردیش ریاستوں کے کچھ مخصوص اضلاع کی نشان دہی کی گئی ہے جن میں نسبتاً زیادہ انفیکشن ظاہر ہو رہا ہے۔

وزیر موصوف نے سخت نفاذ، جامع جانچ اور کانٹیکٹ ٹریسنگ جیسے اقدامات کا مشورہ دیا۔ انھوں نے کہا کہ جہاں بھی ضروری ہو، کوویڈ مناسب طرز عمل اور مائیکرو کنٹینمنٹ زونز کی پابندی کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں مرکز تمام شمال مشرقی ریاستوں کو کافی تعداد میں ویکسین فراہم کرے گا اور مرکزی وزارت صحت میں اس کے لیے ایک فہرست کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ انھوں نے شمال مشرقی ریاستوں سے کہا کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر کوویڈ اور صحت سے متعلق تجاویز بھیجیں اور وعدہ کیا کہ اس طرح کی تجاویز کو مرکز جلد از جلد نمٹا دے گا۔ انھوں نے کہا کہ وزارت نےریاستوں کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر کارروائی کے لیے 2 جون کو ایک اجلاس طلب کیا ہے لیکن اب تک صرف چار ریاستوں نے ایسی تجاویز بھیجی ہیں۔ انھوں نے دیگر ریاستوں سے بھی کہا کہ وہ فوری طور پر اپنی درخواستیں بھیجیں۔ انھوں نے کہاکہ اسپتالوں، آکسیجن پلانٹس، موبائل ٹیسٹ کے مقامات اور وبائی مرض سے متعلق تمام تجاویز کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/58QUR.JPG

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ اس وبا سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے تمام 8 شمال مشرقی ریاستوں سے کوویڈ کے پھیلاؤ اور ضروری صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کے بارے میں روزانہ اپ ڈیٹس لے رہے ہیں۔ انھوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ تمام شمال مشرقی ریاستوں میں بستروں کی مناسب گنجائش اور آکسیجن کا ذخیرہ موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزارت اور این ای سی کوویڈ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو پورا کرنے اور فروغ دینے کے لیے فعال اقدامات کر رہی ہے۔ انھوں نے شمال مشرق کی 8 ریاستوں میں سے ہر ایک میں آکسیجن پلانٹ لگانے کے لیے جاپان اور یو این ڈی پی کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد کا بھی ذکر کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وبا کے پہلے مرحلے میں شمال مشرق کی تمام 8 ریاستوں نے کوویڈ-19کا بہت موثر انتظام کیا اور یہ خطہ ملک بھر میں کورونا مینجمنٹ کے نمونے کے طور پر ابھرا۔ تاہم انھوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ وبا کے دوسرے مرحلے میں یہ خطہ گذشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ تباہی کا شکار ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے اعلی عہدیداروں سے کہا کہ وہ کیسوں اور موت کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کے لیے اگلے ہفتے تک ایک جامع لائحہ عمل تیار کریں۔

***

(ش ح - ع ا - ر ا)

U. No. 4830

 


(Release ID: 1721802) Visitor Counter : 206