ریلوے کی وزارت

ریلوے نے طوفانی ہواؤں سے نمٹنے کے لیے مشرقی ریاستوں میں آکسیجن ایکسپریس کے کام کاج میں توسیع کی


ملک کے مختلف حصوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 8 آکسیجن ایکسپریسوں نے 12 گھنٹوں میں 680 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کی

آکسیجن ایکسپریسوں نے 17239 میٹرک ٹن سے زیادہ آکسیجن کی فراہمی کی

263 آکسیجن ایکسپریسوں نے اب تک 1042 ٹینکروں میں ملک کی 14 ریاستوں کو آکسیجن فراہم کی ہے

اترپردیش میں تقریباً 3649 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 633 میٹرک ٹن، دہلی میں 4820 میٹرک ٹن، ہریانہ میں 1911 میٹرک ٹن، راجستھان میں 98 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 1421 میٹرک ٹن، اتراکھنڈ میں 320 میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 1099 میٹرک ٹن آندھرا پردیش میں 886 میٹرک ٹن، پنجاب میں 225 میٹرک ٹن، کیرالہ میں 246 میٹرک ٹن، تلنگانہ میں 1029 میٹرک ٹن اور آسام میں 80 میٹرک ٹن میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کی جاچکی ہے

Posted On: 25 MAY 2021 6:35PM by PIB Delhi

25 مئی 2021، نئی دہلی: بھارتی ریلوے ملک کی مختلف ریاستوں سے مانگ پر مائع طبی آکسیجن کی فراہمی کے لیے اپنی مہم پر مسلسل کام کر رہی ہے اور موجودہ درپیش چیلنجوں کے ساتھ نئے اقدامات کی تلاش میں ہے۔ بھارتی ریلوے نے اب تک ملک کی مختلف ریاستوں کو 1042 ٹینکروں میں تقریباً 17239 میٹرک ٹن طبی استعمال والی مائع آکسیجن فراہم کی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک 263 آکسیجن ایکسپریسوں نے اپنا سفر مکمل کیا ہے اور مختلف ریاستوں کو آکسیجن کی شکل میں راحت فراہم کی ہے۔

اس ریلیز کے اجرا تک 2 آکسیجن ایکسپریسیں 8 ٹینکروں میں 134 میٹرک ٹن سے زائد لیکوئڈ میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) کے ساتھ اپنی مقررہ منزل پر روانہ ہیں۔

خلیج بنگال میں سمندری طوفان کے زیادہ موثر ہونے سے پہلے گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران اڈیشہ، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ سے 8 آکسیجن ایکسپریس کو 680 میٹرک ٹن آکسیجن کے ساتھ روانہ کیا گیا تھا۔

جنوبی بھارت کی ہر ریاست تمل ناڈو، کرناٹک اور تلنگانہ میں آکسیجن کی فراہمی 1000 میٹرک ٹن سے زیادہ ہوگئی ہے۔

بھارتی ریلوے ریاستوں کی مانگ پر کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مقدار میں مائع طبی آکسیجن کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور اس پر مسلسل کام کر رہا ہے۔

جن 14 ریاستوں میں آکسیجن ایکسپریس نے اب تک آکسیجن فراہم کی ہے وہ اس طرح ہیں : اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی، اترپردیش اور آسام۔

اس ریلیز کے اجرا تک مہاراشٹر میں 614 میٹرک ٹن آکسیجن، اترپردیش میں تقریباً 3649 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 633 میٹرک ٹن، دہلی میں 4820 میٹرک ٹن، ہریانہ میں 1911 میٹرک ٹن، راجستھان میں 98 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 1421 میٹرک ٹن، اتراکھنڈ میں 320 میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 1099 میٹرک ٹن، آندھرا پردیش میں 886 میٹرک ٹن پنجاب میں 225 میٹرک ٹن، کیرالہ میں 246 میٹرک ٹن، تلنگانہ میں 1029 میٹرک ٹن اور آسام میں 80 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کی جاچکی ہے۔

ریلوے نے آکسیجن کی فراہمی کے لیے نئے راستوں کی بھی نشان دہی کی ہے اور ہنگامی صورت حال میں ریاستوں کی کسی بھی مانگ کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ریاست کی طرف سے بھارتی ریلوے کو مائع طبی آکسیجن کے لیے ٹینکر فراہم کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ آکسیجن تک رسائی کی مہم 31 دن قبل 24 اپریل کو شروع کی گئی تھی۔ پہلی آکسیجن ایکسپریس 126 میٹرک ٹن آکسیجن کے ساتھ مہاراشٹر پہنچی تھی۔

بھارتی ریلوے کی آکسیجن ایکسپریس مختلف ریاستوں کو مائع طبی آکسیجن کی فراہمی کے لیے ایک طرف سے دوسری طرف چل رہی ہے۔ آکسیجن ایکسپریس مغرب میں ہاپا، بڑودہ اور مندرا سے مشرق میں راؤرکیلا، درگا پور، ٹاٹا نگر اور انگل اور اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی، اترپردیش اور آسام کو منظم اور منظم طریقے سے آکسیجن فراہم کر رہی ہے۔

بھارتی ریلوے آکسیجن ایکسپریس مال گاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ اور آکسیجن کی فراہمی کی شکل میں فوری مدد کے لیے چلانے میں نئے اور بے مثال معیارقائم کر رہا ہے۔ طویل فاصلے کے زیادہ تر معاملات میں مال گاڑی کی اوسط رفتار 55 کلومیٹر سے زیادہ رہی ہے۔ اعلی ترجیح کے گرین کوریڈور میں ہنگامی صورت حال کے پیش نظر مختلف ڈویژنوں کی آپریشنل ٹیمیں انتہائی چیلنجنگ حالات میں کام کر رہی ہیں۔ عملے کی تبدیلی جیسی تکنیکی ضروریات کے لیے گاڑی کا رکنا کم کرکے ایک منٹ کردیا گیا ہے۔

راستوں کو مسلسل کھلا رکھا جارہا ہے اور آکسیجن ایکسپریس کے ہم وار آپریشن کے لیے اعلی سطح پر چوکسی برقرار رکھی جارہی ہے۔

یہاں یہ بھی قابل ذکر ہے کہ آکسیجن ایکسپریس کے لیے کیے گئے ان انتظامات کے ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے کہ دیگر مال گاڑیوں کے آپریشن اور سامان کی نقل و حرکت میں کوئی خلل نہ آئے۔

آکسیجن کی نقل و حمل ایک پیچیدہ عمل ہے اور نقل و حمل سے متعلق اعداد و شمار کو مسلسل اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔ کچھ اور آکسیجن ایکسپریس رات گئے اپنی اپنی منزلوں کے لیے روانہ ہوں گی۔

****

(ش ح - ع ا - ر ا)

U. No. 4832



(Release ID: 1721799) Visitor Counter : 148