وزارت دفاع
مغربی بنگال میں سمندری طوفان یاس کے دوران مدد کے لیے فوج کی تیاری
Posted On:
25 MAY 2021 6:38PM by PIB Delhi
25 مئی 2021، نئی دہلی: بھارتی فوج کا مشرقی کمانڈ زون مغربی بنگال میں سمندری طوفان یاس کے دوران امدادی اور راحتی کارروائیاں کرنے کے لیے سرگرم ہے۔فوجی دستوں کی تعیناتی مانگ کی بنیاد پر کی جارہی ہے اور مغربی بنگال کی حکومت کے ساتھ تعاون کے ساتھ ہورہی ہے۔
جملہ 17 مربوط سائیکلون ریلیف کالم، جن میں مخصوص تربیت کا عملہ اور متعلقہ سازو سامان، پھولنے والی کشتیاں شامل ہیں تعینات کی گئی ہیں۔ ان کالموں کو پورولیا، جھاگرام، بیربھوم، بردھمان، مغربی مدناپور، ہاوڑا، ہوگلی، نادیا، 24 پرگنہ شمالی و جنوبی میں تعینات کی کیا گیا ہے۔
نو سائکلون ریلیف کالم مغربی بنگال میں حسب ضرورت مختصر نوٹس پر تعیناتی کے لیے کولکاتا میں اسٹینڈ بائی پر بھی رکھے گئے ہیں۔
یہ ٹیمیں مقامی ضلعی انتظامیہ کی حسب ضرورت امدادی اور راحتی کاروائیاں کرنے کے لیے لیس ہیں جن میں متاثرین/پھنسے ہوئے افراد کو نکالنا، طبی علاج، سڑک صاف کرنا/درخت کاٹنا، راحتی سمان کی تقسیم کاری وغیرہ شامل ہیں۔
****
(ش ح - ع ا - ر ا)
U. No. 4833
(Release ID: 1721798)
Visitor Counter : 181