نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ٹی اوپی ایس نے ٹینس کھلاڑی روہن بوپنّاکے جنوری سے جون کے درمیان مختلف ٹورنامنٹوں میں حصہ لینے کی پیشکش کو منظورکرلیاہے جس کے لئے تقریبا 30لاکھ روپے خرچ آئے گا

Posted On: 24 MAY 2021 5:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،24مئی :بھارت کے مرد ٹینس ڈبلس کھلاڑی روہن بوپننا  نے جنوری  سے جون 2021کے درمیان اپنے کوچ اسکاٹ ڈیوڈ اور ڈاکٹرگورگ شکلا کے ساتھ  11ٹورنامنٹوں میں حصہ لینے کی پیش کش کی تھی جسے آج مشن اولمپک سیل کی  منعقدہ  میٹنگ میں منظوری دے دی گئی ۔ روہن بوپننا کی مرد ڈبلس میں عالمی ریکنگ 39ہے وہ 2016کے ریئواولمپک میں سیمی فائنل کھیل چکے ہیں ۔ آئندہ ٹورنامنٹس میں روہن بوپنانا کے حصہ لینے کے لئے تقریبا 27.61لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں ۔ روہن بوپننا موجودہ اولمپک مدت کے دوران ٹی اوپی ایس سے پہلے ہی 1.24کروڑروپے حاصل کرچکے ہیں ۔
https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00181UL.jpg

کمیٹی نے مرد ڈبلس کے ٹینس کھلاڑی دیوج شرن کے جنوری سے جون کے درمیان 14ٹورنامنٹوں میں کھیلنے کی پیش کش کو بھی منظور کرلیاہے ۔ کمیٹی نے شرن کی پیش کش کو منظورکرتے ہوئے تقریباً30 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی ہے ، جس میں ہوائی سفر کا خرچ بھی شامل ہے ۔ اس سے قبل شرن  موجودہ اولمپک مدت کے دوران ٹی اوپی ایس سے 80.59لاکھ روپے حاصل ہوچکے ہیں ۔

ایشین چیمپیئن ونیش فوگاٹ جولائی میں اولمپک کھیلوں سے پہلے تک  سمندرپارممالک میں لگاتارتربیت دیتی رہیں گی ۔ اس سے قبل تربیت سے متعلق ان کی یہ پیشکش بھارتی کشتی فیڈریشن کے توسط سے ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم نے منظورکی تھی ۔ جس کے تحت بلغاریہ میں اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کرنے کے بعد ہنگری پولینڈ میں ان کے تربیت دینے کی اجازت دی گئی تھی ۔

فوگاٹ ، جنھوں نے ستمبر 2019 میں عالمی چیمپین شپ میں 53 کلو گرام وزن کے زمرہ میں اپنا اولمپک کوٹہ محفوظ کرلیا تھا، 9 جون تک بڈا پیسٹ میں تربیت دیں گی،پولینڈ اوپن  (9 سے 13 جون تک) میں حصہ لینے کے لئے روانہ ہوں گی اور اس کے بعد بڈا پیسٹ واپس آکر 2 جولائی تک وہیں قیام کریں گی۔اس دوران ان کی کوچ وولر اکوس ، ان کی مددگار ساتھی پرینکا اور ان کی فزیو تھراپسٹ پور نیما  رمن نگو مدیر برابر ان  کے ساتھ ہوں گی۔ تربیت اور مقابلہ کے لئے ان کی تجویز پر آ نے والا خرچ 20.21 لاکھ روپے ہے ۔ انھیں اب تک ٹارگٹ اولمپک پوڈیم سکیم سے 1.13 روپے کی مالی امداد حاصل ہو چکی ہے۔

ایم او سی نے کشتی دوڑ کے کھلاڑیوں ارجن لال جاٹ اور اروند سنگھ کی تجاویز کو بھی منظوری دے دی ہے ،جس کے تحت اولمپک گیمس کی تیاری کے سلسلے میں انھیں یکم جون سے پرتگال کے پوکینہوہائی پرفارمنس سینٹرمیں 5ہفتے تک تربیت دیناہوگی ۔ دونوں کشتی رانی کے کھلاڑیوں اس مہینے ٹوکیو میں اولمپک کے لئے کوالیفائی کرلیاتھا۔ پولینڈ میں ان کے کیمپ پر تقریبا 21لاکھ روپے کا خرچ آئے گا۔

کشتی رانی کے کھلاڑی ارجن لال جاٹ اوراروندسنگھ ڈیولپمنٹ گروپ سے کورگروپ میں پہنچ گئے تھے جب کہ سیمابسلااور سومت ملک کو حال ہی میں عالمی اولمپک کوالیفائرمیں کوٹہ حاصل کرنے کے بعد کورگروپ میں جگہ مل گئی ۔ ٹینس کھلاڑی انکیتارینا کو بھی حال ہی میں خواتین ڈبلس میں دنیا کے 100ٹاپ کھلاریوں میں جگہ بنانے اور بلی جین کنگ کپ میں ثانیہ مرزا ساتھ کھیلنے کے بعد ٹی اوپی ایس کورگروپ میں داخلہ مل گیا۔

*************

)25.05.2021 (ش ح ۔ س ب۔ع آ

U-4799



(Release ID: 1721521) Visitor Counter : 107