قبائیلی امور کی وزارت

ہندوستان تمام خواہش منداضلاع کے قبائلی کلسٹرس میں ون دھن یوجنا پہل پرعمل آوری کے لئے ٹرائفیڈ اورنیتی آیوگ مل کرکام کریں گے

Posted On: 24 MAY 2021 4:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،24مئی : محترم وزیراعظم کے آتم نربھربھارت کی دعوت پرلبیک کہتے ہوئے اورسب کا ساتھ سب کاوکاس کے مقصد کو پورا  کرنے  کی سمت میں ‘‘مقامی چیزوں پراصرار کریں ، قبائلی مصنوعات خریدیں ’’کے نارے سے ہم آہنگی پیداکرتے ہوئے ، ٹرائفیڈ ون دھن یوجناپرعملدرآمدکے لئے ان اضلاع میں جن کی نیتی آیوگ نے خواہش مند اضلاع کی حیثیت سے نشاندہی کی ہے ، نیتی آیوگ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

 

A picture containing person, person, wearing, posingDescription automatically generated 

حال ہی میں نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت اورٹرائفیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹرجناب پراویرکرشنا کے درمیان جوتبادلہ خیال ہوا اس کی بنیاد پریہ فیصلہ کیاگیاہے کہ ٹرائفیڈ کی ایک ٹیم نیتی آیوگ کی ٹیم کے ساتھ مل کر 39قبائلی خواہشمنداضلاع میں سے ہرایک میں ون دھن یوجنا پروگرام پرعمل آوری کے لئے ایک فالواپ منصوبے پرکام کرے گی ۔ ان اضلاع میں آندھراپردیش ، آسام ، چھتیس گڑھ ، گجرات ، جھارکھنڈ ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ ، میزورم ، ناگالینڈ ، اڈیشہ ، تلنگانہ اور تریپورہ کے اضلاع شامل ہیں ۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے جون کے پہلے ہفتے میں مذکورہ تمام اضلاع کے ضلع کلکٹروں کے ساتھ ایک ویڈیوکانفرنس کا منصوبہ بنایاجائے گا۔

اس اتحاد کے پروگرام کے ایک حصے کے طورپر ، ان خواہشمنداضلاع پرخاص توجہ مرکوز کی جائے گی جہاں 50فیصد سے زیادہ آبادی قبائلی لوگوں پرمشتمل ہے ۔ قبائلی ترقی کے پروگرام کے توسیعی منصوبے کے تحت ، 9900  اضافی ون دھن وکاس کیندر تشکیل دینے کاارادہ ہے ، جو ان قبائلی ضرورت منداضلاع میں پھیلے ہوئے 659ون دھن وکاس کیندرکلسٹروں میں تبدیل ہوجائیں گے ۔ اس وقت تک ان اضلاع میں 5325ون دھن وکاس کیندر قائم کئے جاچکے ہیں ، جنھیں 355ون دھن وکاس کیندرکلسٹروں میں تقسیم کردیاگیاہے ۔ اس عمل سے تقریبا 2لاکھ قبائلی کنبوں کے لئے روزگارکے مواقع پید اکرنے کی کوششوں کو تقویت ملنے کی امید کی جاتی ہے ۔

اس مشترکہ پروگرام کے تحت ، نیتی آیوگ اس مشن کے آرٹیکل 275(1) ، ڈی ایم ایف ، اورمختلف وزارتوں کے ایس ٹی سی عنصرکو آپس میں ضم کرنے کے تصور کے لئے ٹرائفیڈ کی حمایت کرے گا اور موثر عمل آوری اورفیڈ بیک کی پیشہ ورانہ نگرانی اورفروخت کے سلسلے میں مدد بھی کرے گا ۔

ون دھن قبائلی اسٹارٹ اپس اور کم از کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی ) کے ذریعہ جنگلات کی معمولی مصنوعات ( ایم ایس پی ) کی مارکیٹنگ کے لئے میکانزم ، ایم ایف پی کے لئے ویلیو چینج کی ترقی جو جنگلات کی پیداوار کو اکٹھاکرنے والوں کے لئے ایم ایس پی فراہم کرتی ہے اور قبائلی گروپوں اورکلسٹروں کے ذریعہ قدرافزودگی اورمارکیٹنگ کو متعارف کرانا قبائلی امورکی وزارت کے محکمے ٹرائفیڈ کے ان بہت سے اقدامات میں سے ہے ، کہ جو قبائلی آبادی کے لئے روزگاراورآمدنی کے مواقع پیداکرکے ان کے لئے مدد گارثابت ہوئے ہیں ۔

 

A picture containing outdoor, person, people, groupDescription automatically generated  A group of people in a roomDescription automatically generated with low confidence  A picture containing textDescription automatically generated

ون دھن قبائلی اسٹارٹ اپس  جنگلات کی چھوٹی موٹی مصنوعات کے لئے قدرافزودگی ، برانڈنگ ،اور مارکیٹنگ کا ایک پروگرام ہے ، جس کے تحت جنگل میں رہنے والے قبائلیوں کے لئے پائیدار ذرائع معاش پیداکرنے کی سہولت کے لئے ون دھن کیندرقائم کئے جاتے ہیں ۔

اب تک ٹرائفیڈ کے ذریعہ 37259ون دھن وکاس کیندر( وی ڈی وی کے ) جنھیں 2224ون دھن وکاس کیندرکلسٹروں (وی ڈی سی کے سیز) میں تبدیل کردیاگیاہے اور ہرکلسٹرمیں 300جنگل میں رہنے والے قبائلی شامل ہوتے ہیں ، منظوری دی جاچکی ہے ۔ عام طورپر ایک ون دھن وکاس کیندرنے 20قبائلی ممبرہوتے ہیں ، ایسے 15ون دھن وکاس کیندروں کو ملاکر ایک ون دھن وکاس کیندرکلسٹربنایاجاتاہے ۔ون دھن وکاس کیندرکلسٹرس ، ون دھن وکاس کیندروں کو مختلف قسم کی معاشی گنجائشیں ، ذریعہ معاش اور مارکیٹ رابطے  فراہم کریں گے ، اس کے علاوہ ان کے ذریعہ 23ریاستوں اور 2مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں تقریبا 6.67لاکھ جنگلاتی پیداوار کو اکٹھاکرنے والے قبائلیوں کے لئے بڑے کاروباروں کے مواقع بھی فراہم کرائے جائیں گے ۔ اب تک ون دھن اسٹارٹ اپس پروگرام کے ذریعہ 50لاکھ قبائلیوں کو فائدہ پہنچ چکاہے ۔

*******

 

 (ش ح ۔ س ب ۔ ع آ25.05.2021)

U-4802



(Release ID: 1721498) Visitor Counter : 183