قانون اور انصاف کی وزارت

جسٹس پرشانت کمار مشرا یکم جون سے چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے  چیف جسٹس   کے دفتر  میں فرائض  انجام دیں گے  

Posted On: 24 MAY 2021 2:35PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 24 مئی / صدرِ جمہوریۂ ہند نے   ہندوستان کے آئین کی دفعہ 223 کے تفویض  کردہ اختیارات  کا استعمال کرتے ہوئے  چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے  سب سے سینئر  جج  جناب جسٹس   پرشانت کمار  مشرا کو  یکم جون ، 2021 ء سے  ہائی کورٹ کے  چیف جسٹس  کے دفتر کے فرائض  انجام دینے  کے لئے مقرر کیا ہے   ۔ ان کی یہ تقرری  چھتیس ہائی کورٹ کے چیف جسٹس   ،  جسٹس  پرپ پِل لِل  راما کرشنن  نائر  راما چندرا مینن  کے ریٹائر ہونے پر  کی گئی ہے ۔

         اس سلسلے میں قانون و انصاف کی وزارت  کے محکمہ ٔ انصاف  کی جانب سے  آج ایک نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ 

         جناب جسٹس پرشاند کمار مشرا  ، بی ایس سی ، ایل ایل بی  کا اندراج ایک وکیل کے طور پر  4 ستمبر ، 1987 کو کیا گیا تھا اور انہوں نے  ضلع عدالت  ، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ  اور چھتیس گڑھ ہائی کورٹ میں  سول  ، آئینی  ، ریونیو  اور  فوجداری معاملات میں پریکٹس کی ہے ۔ ان کو آئینی اور سول معاملات  میں مہارت حاصل ہے ۔ انہوں نے   چھتیس گڑھ ریاست کے  ایڈیشنل  ایڈووکیٹ جنرل   اور ایڈووکیٹ جنرل کےطور پر بھی کام کیا ہے ۔ انہیں 10 دسمبر ، 2009 کو چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج  مقرر کیا گیا تھا  اور 28 نومبر ، 2014 ء کو  ، انہیں مستقل جج کے طور پر مقرر کیا گیا تھا ۔                                           

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔24.05.2021 )

U.No. 4782

 



(Release ID: 1721441) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu