بجلی کی وزارت

بی بی ایم بی بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری مہم چلائی

Posted On: 21 MAY 2021 7:30PM by PIB Delhi

وزارت توانائی کے تحت پبلک سیکٹر کے ادارے بھاکھڑا ویاس انتظامی بورڈ (بی بی ایم بی)پنجاب، ہریانہ، راجستھان، ہماچل پردیش، دہلی اور چنڈی گڑھ جیسی ریاستوں کو پانی اور بجلی کی سپلائی میں لگا ہوا ہے۔اپنے ورک فورس ، جن کے پاس بی بی ایم بی شراکت دار ریاستوں کو پانی اور بجلی کی ضروری خدمات کو بنائے رکھنے اور بڑے پیمانے پر مل کی خدمت کرنے کی ذمہ داری ہے، ان کے تحفظ کےلئے بھارت سرکار کی وزارت توانائی کی قیادت میں بی بی ایم بی بھارت سرکار اور ریاستی حکومتوں کی مدد سے اپنے منصوبہ جاتی اسٹیشنوں اور ذیلی اسٹیشنوں پر بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری مہم چلا رہا ہے۔

اس پروگرام کے تحت ننگل کے بی بی ایم بی اسپتال نے اب تک 9000 سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے ہیں، جس میں 45 سال سے زیادہ عمر کے 5027ملازمین اور اُن کے اہل خانہ ، 18 سے 44 سال کی عمر کے 682 بی بی ایم بی ملازمین اور 3376عام لوگ شامل ہیں۔ ننگل میں بی بی ایم بی اسپتال روزانہ تقریباً 130 افراد کی ٹیکہ کاری کررہا ہے۔اسی طرح تلوار میں واقع بی بی ایم بی اسپتال نے اب تک 5100افراد کو ٹیکے لگائے ہیں، جس میں 45 سال سے زیادہ عمر کے 3300ملازمین اور اُن کے اہل خانہ ، 18 سے 44سال کی عمر کے 457بی بی ایم بی ملازمین اور 1372 مقامی لوگ شامل ہیں۔یہ اسپتال روزانہ تقریباً 110افراد کی ٹیکہ کر رہا ہے۔

بی بی ایم بی نے مقامی انتظامیہ کی مدد سے 4، 11 اور 18 مئی 2021ء کو دیہر پاور ہاؤس اِسلیپر میں 3ٹیکہ کاری کیمپ بھی منعقد کئے ہیں۔ ان کیمپوں کے دوران بی بی ایم بی کے 210ملازمین اور مقامی رہائشیوں کے 91ممبروں کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔اسی طرح 17،18 اور 23 سے 26 اپریل 2021ء کو چنڈی گڑھ میں بھی کیمپ لگایاگیا ۔ بی بی ایم بی ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ٹیکہ کاری کے لئے بی بی ایم بی کے دوسرے سب اسٹیشنوں یعنی پانی پت، بھیوانی، جمال پور وغیرہ میں بھی ٹیکہ کاری کیمپ لگائے گئے۔

اب تک بی بی ایم بی نے 15000سے زیادہ لوگوں کی ٹیکہ کاری کی ہے۔جس میں سے 9097لوگ 45 سال سے زیادہ عمر کے ملازم اور ان کے اہل خانہ ، 18سے 45 سال کی عمر کے درمیان 1139 بی بی ایم بی ملازمین اور 4839مقامی افراد شامل ہیں۔بی بی ایم بی نہ صرف اپنے تمام ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی جلد از جلد ٹیکہ کاری کے لئے ، بلکہ بی بی ایم بی منصوبوں کے آس پاس رہنے والی مقامی آبادی کی خدمت کرنے کےلئے بھی ٹھوس کوشش کررہا ہے۔

اس کے علاوہ ننگل ، سندر نگر اور تلوار کے بی بی ایم بی اسپتال بھی کورونا مریضوں کا علاج کررہے ہیں۔ان تمام اسپتالوں کو اس مشکل وقت میں بی بی ایم بی ملازمین اور مقامی عوام کی خدمت کے لئے آکسیجن سیلنڈر اور دیگر ضروری دواؤں کی مناسب سپلائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔بی بی ایم بی کے ملازمین نے ضرورتمند لوگوں کو کھانا؍راشن مہیا کراکر سماج کے تئیں اپنی اہم ذمہ داری کو ادا کرنے کی پہل کی ہے۔

 

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(23.05.2021)

(U: 4750)



(Release ID: 1721183) Visitor Counter : 164