دیہی ترقیات کی وزارت

دیہی ترقی، زراعت اور کسانوں کی بہبود،پنچایتی راج اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے مرکزیوزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے این ایم ایم ایس ایپ اور ایریا آفیسر مانیٹرنگ ایپ لانچ کئے

Posted On: 21 MAY 2021 7:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  21   مئی 2021،   دیہی  ترقی، زراعت اور کسانوں کی بہبود،پنچایتی راج اور  فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے مرکزیوزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج  21 مئی 2021 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نیشنل موبائل مانیٹرنگ سافٹ ویئر ( این ایم ایم ایس) ایپ اور ایریا آفیسر مانیٹرنگ ایپ لانچ کئے۔ اس موقع پر  دیہی ترقی کی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی، دیہی ترقی کے سکریٹری، وزارت اور تمام ریاستی حکومتوں کے افسران  بھی موجود تھے ۔

این ایم ایم ایس ایپ سے  جیو ٹیگ فوٹو گراف کے ساتھ  مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کام کے مقامات پر  ورکرز کی  ریئل ٹائم حاضری لی جاسکتی ہے، جس سے  پروگرام کی  شہریوں کے ذریعہ نگرانی میں اضافہ ہوگا اور  اجرت کی ادائیگی میں بھی تیزی آئے گی۔ ایریا آفیسر مانیٹرنگ ایپ دیہی ترقی کے محکمے  کی تمام اسکیموں۔  مہاتما گاندھی  این آر ای جی ایس،  پی ایم اے  وائی جی، پی ایم جی ایس وائی کے لئے ٹیگڈ فوٹو گراف اور ٹائم  اسٹامپ کے ساتھ  اپنے جائزے کو درج کرسکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف  فیلڈ میں کام کرنے والے اور سپروائزری افسروں کو  اپنے انسپیکشن کا  بہتر ریکارڈ رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ  پروگرام کے بہتر نفاذ کے لئے  اپنے جائزے کا تجزیہ کرنے کی آسانی حاصل ہوگی۔

 

WhatsApp Image 2021-05-21 at 5.46.14 PM.jpeg

 

مرکزی وزیر نے دیہی ترقیاتی پروگراموں کے نفاذ میں شفافیت اور جواب دہی لانے کے سلسلے میں وزارت کی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ یہ دونوں ایپ اسکیموں کی شفافیت اور مانیٹرنگ  کی جانب بڑے اقدامات ہیں۔ انہوں نے وزارت کو مشورہ دیا کہ وہ  کئی زبانوں میں ایپ تیار کریں، اس کے لئے تربیت اور ایکوپمنٹ فراہم کرائے اور  اس کے نفاذ کے لئے  وقت دیں۔

مرکزی وزیر نے  خصوصی طور پر کووڈ ۔ 19 عالمی وبا کے دوران  دیہی عوام کو  متبادل روزگار فراہم کرانے میں مہاتما گاندھی این آر ای جی اے  کی اہمیت  پر زور دیا۔ انہوں نے  ضرورت مندوں کی ہر ممکن کوشش کرنے کے معاملے میں مودی حکومت کےعزم  پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ  ان کی حکومت نے سال 21۔2020 کے لئے مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس  کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے اور اسے 61500 کروڑ روپے سے بڑھاکر 1.11 کروڑ روپے کردیا ہے تاکہ تمام  ضرورت مند  گھروں کو ان کی ضرورت کے مطابق اسکیم کے تحت  کام فراہم کرانے کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے  فیلڈ میں کام کرنے والے تمام افسروں اور رضاروں مثلاً  مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے جی آر ایس، پنچایت سکریٹری اور دیگر فیلڈ میں کام کرنے والوں  اور ایس ایچ جی کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے مشکل وقت میں بھی  اسکیم کے پرچم کو بلند رکھا ہے۔انہوں نے  تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں سے کہا کہ وہ  اپنے کام میں  کووڈ۔ 19 پروٹوکول کی پابندی کو یقینی بنائیں اور  اس سے متعلق مشکلات کےخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے  حکومت کے دیگر شعبوں کےساتھ مل کر کام کرنے کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر  دیہی ترقیات کی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی  نے کہا کہ  کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے مشکل دنوں میں  دیہی عوام کو روزگار فراہم کراکے  مہاتمام  ین آر ای جےاے کے تحت اچھا کام کیا گیا ہے۔ انہوں نے  اس بیماری سے لوگوں کی حفاظت کرنے میں  ویکسی نیشن کی   اہمیت پر زور دیا اور  کہا کہ وہ  اس مشکل وقت میں  لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے اور  ان کے حوصلے بلند کرنے کے لئے  فعال طریقے سے کام کریں۔

دیہی ترقیات کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے  سوشل آڈٹ   کو مستحکم کئے جانے،  اومبڈس مین کی بھرتی، املاک کی جیو ٹیگنگ اور کام کی مانیٹرنگ  پر زور دیا۔

اس موقع پر  دیہی ترقیات کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے، جوائنٹ سکریٹری (دیہی روزگار) جناب روہت کمار، جوائنٹ سکریٹری (ہنر مندی) جناب چرنجیت سنگھ اور جے ایس اینڈ ایف اے ،  ڈاکٹر (مسز) سپرنا ایس پچوری بھی موجود تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-4740

                        



(Release ID: 1721072) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu