بجلی کی وزارت

وزارت بجلی نے سمندری طوفان تاوتے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے فعال اقدامات کیے

Posted On: 21 MAY 2021 11:03AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 مئی، 2021: وزارت بجلی (سکریٹری، بجلی) سمندری طوفان طوفان تاوتے سے پیدا ہونے والی سنگین صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے ریاستی بجلییونٹس، پی جی سی آئی ایل، آر ای سی، پوسوکو کے ساتھ باقاعدگی سے جائزہ میٹنگیں کر رہی ہے۔

بجلی سکریٹری نے بجلی کی بحالی سے متعلق کام میں تیزی لانے کے لیے کل گجرات اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دیو میں ایک خصوصی جائزہ میٹنگ میں شرکت کی۔ طوفان تاوتے کی وجہ سے یہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں۔ اجلاس میں اے سی ایس انرجی گجرات، سی ایم ڈی، پی جی سی آئی ایل اور آئی ای ای ایم اے کے چیئرمین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

پی جی سی آئی ایل نے بتایا کہ ای آر ایس ایمرجنسی بحالی نظام (جو 220 کے وی کے 10 ٹاورز کی جگہ لے سکتا ہے) کے ساتھ 150 سے زائد تجربہ کار افراد کی ایک ٹیم گجرات پہنچ گئی ہے اور اس نے بدترین طور پر متاثرہ دیو کو بجلی فراہم کرنے والی 220 کے وی لائن کی بحالی کے لیے کام شروع کردیا ہے۔

پی جی سی آئی ایل نے ٹھیکیداروں کی فہرست بھی فراہم کی ہے جن سے 66 کے وی نظام کی بحالی کے لیے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ آئی ای ایم اے نے یقین دلایا کہ وہ بحالی کے کاموں میں تیزی لانے کے لیے ٹرانسمیشن لائنوں کی دوبارہ مرمت میں شامل بجلی کے آلات بنانے والوں اور ٹھیکیداروں کے ساتھ رابطہ قائم کرے گا۔ مختلف ریاستی حکومتوں نے بحالی کے کاموں کے لیے ضروری مواد اور افرادی قوت فراہم کرنے کی بھییقین دہانی کرائی ہے۔

***

U No. 4700

(ش ح – ع ا – ر ا)

 


(Release ID: 1720808)