صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ راحتی امداد کو لے کر پیش رفت


اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 15567آکسیجن کنسنٹریٹر،15801آکسیجن سیلنڈر، 19آکسیجن جنریشن پلانٹ، 10950وینٹی لیٹر؍بی آئی پی اے پی، 6.6لاکھ ریمڈیشویر کی بوتلیں تیزی کے ساتھ پہنچائی؍مہیا کرائی گئیں ہیں

Posted On: 21 MAY 2021 3:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،21؍مئی2021:

حکومت ہند کو 27 اپریل 2021 ء سے مختلف ممالک ؍تنظیموں کی طرف سے کووڈ -19راحتی امداد اور آلات کی شکل میں بین الاقوامی تعاون مل رہا ہے۔انہیں فوری طورپر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پہنچایا جارہا ہے۔

اب تک مجموعی طورپر 15567آکسیجن کنسنٹریٹر ،15801آکسیجن سیلنڈر، 19 آکسیجن جنریشن پلانٹ، 10950 وینٹی لیٹر؍بی آئی، پی اے پی، 6.6لاکھ ریمڈیشویر کی بوتلیں 27 اپریل 2021ء سے 20 مئی 2021ء تک سڑک اور ہوائی راستوں سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پہنچایا گیا ہے۔

ویلس(برطانیہ)، قطر، اونٹاریو(کینیڈا)، متحدہ عرب امارات، اسپین، یو ایس آئی ایس پی ایف، گیلیڈ، ایلی لیلی، انڈین ڈینش چیمبر آف کامرس (ڈنمارک)سے 20-19 مئی 2021ء کو وصول کی گئی اہم کھیپ۔

 

کھیپ

مقدار

آکسیجن کنسنٹریٹر

2,474

وینٹی لیٹرس؍بی آئی-پی اے پی؍سی پی اے پی

526

ریمڈیشویر

27,356

بیری سیٹی نِب

1,09,172

فیوی پیراویر

باکس104

 

*اس کے علاوہ ، وائرل ٹرانسپورٹ میڈیا ٹیوبس بھی موصول ہوئے۔

وصول کنندہ ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو انہیں فوری طورپر مہیا کرانا اور منظم انداز میں ان کی تقسیم ایک مسلسل عمل ہے۔

مرکزی وزارت صحت مستقل  طورپر اس کی وسیع طورپر نگرانی کررہی ہے۔امداد ، تعاون اور عطیہ کی شکل میں بین الاقوامی امداد کی شکل میں غیر ملکی کووڈ راحتی امدادی اشیاء کی وصولیابی اور ان کو مختص کرنے کےلئے مرکزی وزارت صحت میں ایک وقف تال میل سیل قائم کیا گیا ہے۔اس سیل نے 26 اپریل 2021ء سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے 2 مئی 2021ء سے ایک معیاری آپریشنز ، عمل وضع کیا گیا ہے اور اسے نافذ بھی کیا جاچکا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 4706)



(Release ID: 1720769) Visitor Counter : 181