دیہی ترقیات کی وزارت
دین دیال انتودے یوجنا – قومی دیہی ذریعہ معاش مشن ڈے –این آرایل ایم نے ریاستی معاشی مشن ایس آرایل ایم کے عملے کو کو وڈ -19کی دوسری لہرکے دوران دیہی برادریوں کی مدد کرنے کی تربیت دی
پورے ایس آرایل ایم کے ریاستوں ، ضلعوں اوربلاک کے لگ بھگ 14000عملے کو ریسورس یعنی وسائل افراد کے طورپر آن لائن تربیت فراہم کی گئی
تربیت میں کووڈ -19سے متعلق موزوں طورطریقوں ، ویکسین ، صحت کے لئے سازگار طورطریقوں ، قوت مدافعت مستحکم کرنے پرتوجہ مرکوز کی گئی
16مئی تک تقریبا 2.5کروڑایس ایچ جی ارکان ، برادری کے کاڈرس ، سی آرپی ، سماجی ایکشن کمیٹیوں اورسی ایل ایف کے عہدیداروں کو تربیت فراہم کی گئی
Posted On:
20 MAY 2021 6:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،20مئی :کووڈ-19کیسوں میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے کی غرض سے دیہی ترقی کی وزارت کے تحت دین دیال انتودے یوجنا –قومی دیہی ذریعہ معاش مشن نے اپنے تحت 34ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ریاستی دیہی ذریعہ معاش مشن ایس آرایل ایم کے عملے کو آن لائن تربیت فراہم کرنے کا آغاز کیاہے ۔ اس اقدام کا مقصد ڈے –این آرایل ایم کے نیٹ ورک کے تحت 69لاکھ سے زیادہ خود اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں ایس ایچ جی کے لئے تربیت کاآغاز کرنے کے غرض سے ایس آرایل ایم کے عملے کو باصلاحیت بناناہے ۔تربیت کے دوران کووڈ19سے متعلق موزوں طورطریقوں کووڈ 19ویکسین ، صحت کے لئے سازگاربرتاؤ اورقوت مدافعت پیداکرنے پرتوجہ مرکوز کی گئی ۔ کووڈ 19عالمی وباء کی دوسری لہرسے نمٹنے کے مقصد سے ایک ہنگامی قدم کے طورپر 9سے 12اپریل 2021کے دوران تربیت کا انعقاد کیاگیاتھا۔ تمام ریاستوں ایس آرایل ایم سے ،اضلاع اوربلاک کے لگ بھگ 14000عملے کو آن لائن ٹربننگ میں ریسورس افراد کے طورپرتربیت دی گئی ۔
گھروں میں بغیرکسی علامت والے اورہلکی علامتوں والے کیسوں کے علاج معالجے اور دیگرمتعلق امورسے متعلق ایک اورسیشن 7سے 11مئی ، 2021کے دوران منعقد کیاگیاتھا۔ ایس آرایل ایم نے برادری کے ان ریسورس افراد سی آرپی کے لئے بھی تربیت فراہم کی ہے جو زمینی اوربنیادی سطح پربیداری پیداکرنے اور معلومات فراہم کے لئے کام کررہے ہیں ۔
سیشن کے دوران کووی شیلڈ اورکوویکسین تک رسائی حاصل کرنے اور مطلوبہ سرٹیفیکٹس حاصل کرنے کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔ انھوں نے ویکسین کے استعمال کے بارے میں خدشات سے نمٹنے کی غرض سے دونوں ویکسین کے استعمال سے محسوس کئے گئے مضراثرات کے بارے میں تفصیل فراہم کی ۔ پروگرام کے شرکاسے دیہی علاقوں میں پھیلی افواہوں کو اگلوایاگیااورانھیں دورکیاگیا۔
ایس ایچ جی تک کی ٹریننگ کے انعقاد کے لئے ریاستی ٹیموں کو معیاری ریسورس میٹریئل فراہم کیاگیا۔ 16مئی 2021 کولگ بھگ 24709348ایس ایچ جی ارکان ، 139612 برادری کا کاڈرس ، 120552سی آرپی ، 11833سماجی ایکشن کمیٹیوں ، اور41336سی ایل ایف عہدیداروں کو تربیت فراہم کی گئی ۔
سیشن کے دوران شرکاء کو موقع فراہم ہوا کہ وہ درپیش چیلنجوں سے مطلع کریں اورسفراورگروپ میٹنگوں پربندشوں کے پیش نظرطورطریقوں میں تبدیلی لانے سے متعلق اقدامات کے آغاز کے دوران اپنے خیالاتاورتجربات سے آگاہ کریں ۔
ٹریننگ کے دوران ایمس اسپتال جھجھر ہریانہ میں کووڈ 19مریضوں کے ساتھ کام کرنے والے ماہرین کے ساتھ بات چیت کابھی مواقع فراہم کیاگیا۔ جس کے دوران شرکاء نے ڈبل ماسک کے استعمال ، ٹیکہ کاری اورکووڈ -19کے بعد کی دیکھ بھال سے متعلق اپنے خدشات دورکئے ۔ ا
حکومت ہند کی غربت میں کمی کرنے سے متعلق اہم اسکیم کے طورپر ڈے –این آرایل ایم کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ غریب ترین کنبوں کی خواتین کے ساتھ کام کریں ۔ ان سیشن کے دوران مناسب سماجی تحفظ سے متعلق اسکیموں کی بھی اجاگرکیاگیا۔ جن کی بدولت دیہی کنبوں کی خواتین کو بیماری اور ذریعہ معاش ختم ہوجانے سے پیدامعاشی صدمے سے نمٹنے میں تقویت فراہم ہوسکتی ہے ۔
*****************
)21.05.2021 (ش ح ۔ ع م ۔ع آ
U-4686
(Release ID: 1720555)
Visitor Counter : 202