امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
ریاستوں میں لازمی اشیا کی قیمتوں پر سخت نگرانی رکھی جائے : جناب پیوش گویل
اگر کوئی مِل کمپنی ، تھوک ویاپاری اور خوردہ فروش کووڈ صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھاتا ہے اور ذخیرہ اندوزی کرتا ہے تو ریاستیں لازمی اشیا کے قانون کی شقیں سختی سے نافذ کر سکتی ہیں : جناب پیوش گویل
Posted On:
19 MAY 2021 6:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19مئی، 2021/صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم ، ریلویز اور کامرس و صنعت کے وزیر جناب پیوش گویل نے آج افسران سےکہا ہے کہ وہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں لازمی اشیا کے قیمتوں پر سخت نگرانی رکھیں۔ وزیر موصوف نے صارفین کے امور کے محکمے کے افسران سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ غیر معمولی قیمتوں کو اچانک بڑھنے سے روکنے کےلیے اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے اضافی ذخیرہ برقرار رکھیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ اگر کوئی مل کمپنی تھوک ویاپاری یا خورہ فروش کووڈ صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور لازمی اشیا کی ذخیرہ اندوزی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ریاستیں لازمی اشیا کے قانون کی شقیں نافذ کریں۔
مرکزی وزیر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں لازمی اشیا کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے سہولتوں کا جائزہ لے رہے تھے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ صارفین کے امور کا محکمہ 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 157 مرکزوں سے قیمتوں کے بارے میں اعداد و شمار اکٹھا کرتا ہے۔ امید ہے کہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے سبھی 22 لازمی اشیا خاص طور پر دلہن اور تلہن ، سبزیوں اور دودھ کی قیمتوں پر نظر رکھے گا اور قیمت کے کسی بھی غیر معمولی اضافے کا پہلے سے اندازہ لگا لے گا تاکہ بروقت مداخلت کی جا سکے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ کھانے پینے کی اشیا صارفین کو مناسب قیمت پر فراہم ہو رہی ہیں۔
حال ہی میں کامرس کی وزارت نے اِن اشیا کی سپلائی میں آسانی پیدا کرنے کی غرض سے دلہن کے لیے اپنی اہم پالیسی میں تبدیلی کی تھی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سبھی متعلقہ فریقوں کی طرف سے پیشگی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ یہ یقین دہانی ہو کہ کسی بھی وقت ، کسی بھی لازمی چیز کی قلت نہیں ہے۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ وہ دلہن کی قیمتوں پر ہفتے وار نظر رکھیں۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –4640
(Release ID: 1720406)
Visitor Counter : 163