وزارت خزانہ
کسٹمز( محصول کی رعایتی شرح پر سامان کی درآمد) قوانین 2017 کے تحت سہولیات میں توسیع
Posted On:
18 MAY 2021 7:25PM by PIB Delhi
وزیرخزانہ نے اس سال اپنی بجٹ تقریر میں یہ اعلان کیا تھا کہ کسٹمز( محصول کی رعایتی شرح پر سامان کی درآمد) قوانین 2017 کے(آئی جی سی آر2017) میں تجارتی سہولیات کو بڑھاوا دینے کے لئے ترمیم کی جائے گی۔ اسی سے مطابق سینٹرل بورڈ آف کسٹمز اینڈ ڈائریکٹر ٹیکسز (سی بی آئی سی) نے فوری طور پر 2 فروری 2021 کو ان قوانین کی حدود میں اضافہ کردیا تھا۔
سی بی آئی سی نے17 مئی 2021 کو سرکلر نمبر 2021/10-کسٹمز جاری کیا ہے جس کا مقصد تجارتی برادری کو آئی جی سی آر-2017 کے سمجھنے اور اس میں ترقی کرنے کے معاملے میں مدد دینا ہے تاکہ وہ لوگ نئی سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھاسکیں۔
آئی جی سی آر-2017 وہ طور طریقے اور لائحہ عمل طے کرتا ہے جس کے ذریعہ ایک درآمد کار سامان کی درآمد جو گھریلو طور پر سامان کی تیاری کے لئے یا خدمات کی فراہمی کے لئے ضروری ہو،پر لگنے والی رعایتی کسٹمز ڈیوٹی کافائدہ حاصل کرسکتا ہے۔تجارتی اور صنعتی برادری کی ضرورتوں کو پورا کرنے والی ایک بڑی تبدیلی یہ ہے کہ درآمد شدہ سامان کو جاب ورک کے لئے بھیجے جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ اس سہولت کے اقدام کی بنا پر صنعتی برادری کو پریشانی کاسامنا تھا۔ خاص طور پرایم ایس ایم ای شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ جو اندرونی طور پر سامان تیار کرنے کی مکمل صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ اب وہ درآمد کار بھی جن کے پاس سامان تیار کرنے کی سہولت نہیں ہے وہ بھی اب رعایتی کسٹمز ڈیوٹی پر سامان درآمد کرنے اور مکمل طور پر جاب ورک کی بنیاد پر سامان تیار کرانے کے لئے آئی جی سی آر- 2017 سے استفادہ کرسکتے ہیں۔تاہم کچھ شعبے جیسے سونا، زیورات، قیمتی پتھر اور دھاتیں وغیرہ اس زمرے سے خارج ہے۔
ایک ترغیباتی اقدام کے طور پر جو مشینیں وغیرہ رعایتی کسٹمز ڈیوٹی پردرآمد کرتے ہیں، انہیں گھریلو مارکیٹ میں داخلے کے لئے ڈیوٹی اور سود کی ادائیگی کے بعد کلیئرنس دیا جاتا ہے،اس کی اجازت اس سے قبل نہیں تھی، جس کی وجہ سے درآمد کار، درآمد شدہ مشینوںوغیرہ کے استعمال کے بعد پریشانی میں پڑ جاتے تھے کیونکہ ان کو آسانی کے ساتھ دوبارہ برآمد نہیں کیاجاسکتا تھا۔
مزید برآں ان قوانین کے تحت رعایتی کسٹمز ڈیوٹی کے استعمال کاجائزہ لیاجاتا رہا ہے اور اس کو متوازن بنایا جاتا رہا ہے۔اس سلسلے میں ضروری معلومات اور ریکارڈز با اختیار کسٹمز افسروں کو ای۔ میل کے ذریعہ بھیجے جاسکتے ہیں۔
سی بی آئی سی کے سرکلر میں یہ بتایا گیا ہے کہ آئی جی سی آر کی نگرانی کرنے والے کسٹمز افسران کی فہرست اس لنک پر دستیاب https://www.cbic.gov.in/htdocs-cbec/home_links/enquiry-points-home. ہے۔
******
( ش ح ۔س ب ۔رض)
U- 4613
(Release ID: 1719862)
Visitor Counter : 182