نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلوں کی وزارت نے ایشیائی کھیلوں کے سابقہ گول میڈلسٹ جوزف جیمز کو ڈھائی لاکھ روپے کے امداد کی منظوری دی

Posted On: 18 MAY 2021 5:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18مئی، 2021/نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے کھیلوں سے متعلق شخصیتوں کے لیے پنڈت دین دیال اپادھیائے قومی بہبود کے تحت بین الاقوامی پاور لفٹنگ کوچ جوزف جیمز کے لیے 250000 کی رقم کی منظوری دی ہے۔ یہ مالی مدد بھارت کی کھیلوں سے متعلق اتھارٹی ، انڈین اولمپک ایسو سی ایشن اور ایم وائی اے ایس کی مشترکہ پہل کے تحت دی گئی ہے تاکہ سابقہ بین الاقوامی ایتھلیٹ اور کوچز کی کووڈ-19 کے دوران مدد کی جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z6ST.jpg

2006  میں ایشیائی کھیلوں میں سونے کے تمغے کے فاتح اور 2008 میں ایشیائی پاور لفٹنگ چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والے جوزف جیمز کو کچھ دن پہلے کووڈ – 19 سے متاثر ہونے کے بعد 24 اپریل کو سانس لینے میں پریشانی ہوئی ۔ اُن کی آکسیجن کی سطح کم تھی اور ان کے کنبے کو انہیں حیدرآباد میں فوری طور پر  وویکانند اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ وہ 8-7 دن تک آئی سی یو میں رہے  اور 5 مئی کو انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔  اب ان کی حالت مستحکم ہے اور وہ گھر میں ہی قرنطینہ میں ہیں۔

وزارت ، ایس اے آئی اور آئی او اے کا بروقت مالی مدد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے جوزف جیمز کی بیٹی ایلیکا جو نے کہا ’’تلنگانہ اولمپک ایسو سی ایشن اور آئی او اے کے  ارکان میں سے ایک جناب مہیش ساگر نے اس پہل کے بارے میں ہمیں بتایا۔   انہوں نے مجھے درخواست پُر کرنے کےلیے تفصیلات فراہم کی اور متعلقہ عہدیداروں سے بات چیت کی۔

ایلیکا جو نے یہ بھی کہا ’’کہ ایسے وقت میں جب کنبے اور دوستوں کی طرف سے مدد ملنا مشکل ہے وزارت کی طرف سے مدد کیا جانا واقعی ایک بڑی بات ہے۔ میں شکر گزار ہوں کہ بھارت کی کھیلوں کی اتھارٹی نے ہمیں ایسے وقت یاد رکھا جب ہم ضرورت کے گھڑی سے گزر رہے ہیں۔‘‘

تلنگانہ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری کے جے یادو نے بھی ایس اے آئی ، ایم وائی اے ایس اور آئی او اے کا شکریہ ادا کیا۔ ’’پوری تلنگانہ اولمپک ایسو سی ایشن اور تلنگانہ کی پوری کھیل برادری کی طرف سے میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت ، بھارت کی اسپارٹس اتھارٹی اور انڈین اولمپک ایسو سی ایشن کا شکر گزار ہوں کہ اُس نے جناب جوزف کو ان کے طبی اخراجات پورے کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کی۔ اس مشکل گھڑی میں کھیلوں سے متعلق افراد کی مدد کرنے کے لیے شکریہ۔‘‘

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

18.05.2021

U –4605



(Release ID: 1719807) Visitor Counter : 156