خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
کووڈ -19 عالمی وبا سے متاثر ہونے والے بچوں کو سمویدنا کے ذریعہ ٹیلی کاؤنسلنگ فراہم کی جارہی ہے
Posted On:
17 MAY 2021 7:31PM by PIB Delhi
کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران متاثر ہونے والے بچوں کو نفسیاتی فرسٹ ایڈ اور جذباتی مدد فراہم کرنے کے مقصد سے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے قومی کمیشن این سی پی سی آر سمویدنا کے ذریعہ بچوں کو ٹیلی کاؤنسلنگ فراہم کی جارہی ہے۔کووڈ-19 عالمی وبا سے متاثر ہوئے بچوں کے لئے نفسیاتی ، سماجی، ذہنی مدد فراہم کرنے کے لئے ایک ٹول فری ہیلپ لائن نمبر شروع کیا گیا ہے۔ ٹیلی کاؤنسلنگ بچوں اورسن بلوغت کی نفسیات کے شعبے کے پروفیسر ڈاکٹر شیکھر شی شادری اور این آئی ایم ایچ این ایس کی ان کی ٹیم کی رہنمائی میں کوالیفائڈ ماہرین/ کاؤنسلرس ،ماہر نفسیات کے ایک نیٹ ورک کے ذریعہ فراہم کی جارہی ہے۔ بچوں کو نفسیاتی فرسٹ ایڈ اور دیگر مدد فراہم کرنے کے لئے ٹیلی کاؤنسلنگ کی مختلف حکمت عملی کااستعمال کیاجارہا ہے۔
سمویدنا کی جانب سے بچوں کو نفسیاتی مدد اس لئے فراہم کی جارہی ہے تاکہ ان میں تناؤ کو دور کیاجاسکے اور عالمی وبا کے دوران ان میں ڈر و خوف تناؤ، بے چینی اور دیگر مشکلات کو دور کیا جاسکے۔ یہ خدمت پیر سے ہفتے تک ٹول فری نمبر 1800-121-2830 صبح دس بجے سے دوپہر 1 بجے تک اور سہ پہر 3 بجے سے رات 8 بجے تک دستیاب ہے۔ یہ خدمت خصوصی طور پر بچوں کے لئے ہے جو بات کرنا چاہتے ہیں اور جنہیں کاؤنسلنگ کی سخت ضرورت ہے۔ جب کوئی بچہ / کیئر ٹیکر/ والدین سمویدنا کو1800-121-2830 پر فون کرتے ہیں تو انہیں ایک محفوظ ماحول میں ایک پیشہ ور کاؤنسلر سے بات کرنی ہوتی ہے۔ ٹیلی کاؤنسلنگ تین زمروں کے تحت بچوں کو فراہم کی جاتی ہے۔
- ایسے بچے جو قرنطینہ میں ہیں، الگ تھلگ ہیں/ کووڈ کیئر سینٹر میں ہیں۔
- ایسے بچے جن کے والدین یا کنبے کے افراد اور قریبی رشتے دار کووڈ سے متاثر ہیں۔
- ایسے بچے جن کے والدین کووڈ-19 عالمی وبا سے چل بسے ہیں۔
ہندوستان بھر کے بچوں کو یہ ٹول فری ٹیلی کاؤنسلنگ تمل ، تیلگو، کنڑ، مراٹھی، اڑیہ، گجراتی اور بنگالی زبانوں میں فراہم کی جاتی ہے۔ یہ سروس ستمبر 2020 میں شروع کی گئی تھی اور کووڈ-19 عالمی وبا کے مشکل دور میں بچوں کو ابھی بھی یہ مدد فراہم کرائی جارہی ہے۔ این سی پی سی آر ایک قانونی ادارہ ہے جو بچوں اور خواتین کی ترقی کی وزارت کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔
******
( ش ح ۔ح ا ۔رض)
Word-443
U- 4583
(Release ID: 1719535)
Visitor Counter : 312