الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

مائی گو (My Gov)نے ہندوستانی زبان سیکھنے والے ایپ کو بنانے کے لئے جدت طرازی چلنج کا آغاز کیا


ہندوستان کی ثقافتی تنوع کی تقریب کو منانے کے وزیر اعظم کے وژن کو آگے لے جانے کا ارادہ ہے

Posted On: 17 MAY 2021 7:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17مئی 2021/ محکمہ ہائر  ایجوکیشن کے اشتراک سے حکومت ہند کے شہری مشغولیت کے پیلٹ  فارم،مائی گو MyGov نے ہندوستانی زبان سکھنےولا  ایپ (Indian Language Learning App)بنانے کے لئے ایک انوویشن چلنج  کا آغاز کیا ہے۔ یہ انوویشن چیلنج  اس کے اجزاء کے درمیان زیادہ سے زیادہ بات چیت کےذریعے ہندوستان کے ثقافتی تنوع کے جشن کو منانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کو آگے لے جانے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔

مائی گو MyGov نے ایک ایسی ایپ بنانے کے لئے انوویشن چیلنج  کا آغاز کیا ہے جو افراد کو کسی بھی ہندوستانی زبان کے آسان جملے سیکھنے اور کسی زبان کا عملی علم حاصل کرنے کے قابل بنائے گی۔ اس چیلنج کا مقصد ایک ایسی  ایپ بنانا ہے جو علاقائی زبان کی خواندگی کو فروغ دے اور اس طرح ملک کے اندر زیادہ سے زیادہ ثقافتی تفہیم پیدا ہو۔ جن اہم پر امیٹرز پر غور کیاجائے گا ان میں استعمال میں آسانی ، سادگی ،گرافیکل یوزر انٹرفس ، گیمی فیکیشن کی خصوصایت ، یو آئی، یو ایکس اور اعلی ترمواد شامل ہوگا ، جس سے ہندوستانی زبان سیکھنے میں آسانی اور تفریح پیدا ہو گی۔

انوویشن چیلنج  ہندوستانی افراد ، اسٹارٹ اپ اور کمپنیوں کے لئے کھلا ہے۔ مائی گو نےاس ایپ کو کثیرماڈیولر ہونے کا تصور کیا ہے ، جس میں  تحریری الفاظ ، آواز اور ویڈیو / ویزول کے ذریعہ تعلیم دینے کی گنجائش ہے۔ ایپ ڈیولپر سیکھنے  والوں کیمشغولیت کیلئے  متعدد انٹرفیس تجویز کرسکتے ہیں۔ اختراع چیلنج  تک رسائیhttps://innovateindia.mygov.in/indian-language-app-challenge/ پر حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس پیج  میں  چیلنج  کے لئے تمام شرائط و ضوابط بھی بیان کے گئے ہیں اور شرکاء کو سائٹ کا دورہ کرنے کی ترغیب  دی جاتی ہے۔

انوویشن چیلنج  27 مئی 2021 کو بند ہوجاتا ہے ۔ پروٹوٹائپ جمع کروانے کی جانچ پڑتال کے بعد ، ٹاپ 10 ٹیموں کو پریزینٹیشن  کے لئے مدعو کیا  جائے گا اور ٹاپ 3 کو 20، 10 اور 5 لاکھ  فنڈنگ موصول ہوگی۔ انوویشن، اسکیل ایبلیٹی، یوزیبلٹی، انٹرآپریبلٹی ، تعیناتی میں آسانی / رول آؤٹ اور مہم جیسے  وسیع  پر،امیٹرز کی بنیاد پر حلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

-------------------------------

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-4581

 



(Release ID: 1719524) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi