عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج سے ملحق چوپڑا نرسنگ ہوم سو بستر کی گنجائش کے ساتھ جلد ہی اپنا کام کاج شروع کردےگا،مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا بیان

Posted On: 16 MAY 2021 7:02PM by PIB Delhi

 

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیند سنگھ نے کہا ہے کہ جموں کے گورنمنٹ  میڈیکل کالج سے ملحق چوپڑا نرسنگ ہوم سو بستر کی گنجائش کے ساتھ اپنا کام کاج جلد شروع کردے گا اور جموں کے جی ایم سی میں 2400 ایل پی ایم یعنی 3456 کیوبک ایم ٹی کی گنجائش کے ساتھ دو مزید آکسیجن پلانٹ لگائے جائیں گےجو موجودہ آکسیجن پلانٹ کے علاوہ ہوں گے۔ ساتھ ہی ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ سینئر کنسلٹنس وارڈس کا ریگولر دورہ کریں اور جب بھی ضرورت ہو دستیاب رہیں۔

یہ معلومات آج مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی طرف سے دی گئیں ۔ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے پچھلے 3 ،4 دنوں میں جموں میں کووڈ -19 کے بڑھتے ہوئے معاملوں کو دیکھتے ہوئے مختلف مذاکرات کے بعد آج جی ایم سی جموں میں کووڈ دیکھ بھال خدمات کا جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/JS-16S0O.JPG

 

اس کے علاوہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو مالی کمشنر (صحت) اٹل ڈولو، جی ایم سی جموں کے پرنسپل ڈاکٹر ششی سدن شرما اور کوویڈ بندو بست کے سکریٹری انچارج شاہد اقبال چودھری کے ذریعہ الگ سے پوری تیاریوں کی جانکاری دی گئی اور انہوں نے ان کے ساتھ الگ الگ طور پر بھی تفصیلی گفتگو بھی کی ۔

وزیر موصوف کو بتایا گیا کہ جی ایم سی جموں میں یومیہ 5184 کیوبک میٹر کی صلاحیت والے تین آکسیجن پلانٹ چالو ہیں اور جلد دو مزید پلانٹ لگائے جائیں گے۔فی الحال جی ایم سی اسپتال میں کل 1111 بستر کی صلاحیت میں سے 893 آکسیجن سپورٹ والے   بستر ہیں کوویڈ-19 معاملوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے سبھی 1111 بستر کو آکسیجن سپورٹ والے بستر بنانے کی تجویز ہے ۔

ڈاکٹر جتیند سنگھ کی جانب سے 12 اور13 مئی کو بلائی گئی دو میٹنگوں میں ہوئے فیصلے کے بعد چوپڑا نرسنگ ہوم میں جی ایم سی ڈاکٹروں کے قبضے والے کمرے ،چیمبرس خالی کئے جارہے ہیں اور بہت جلد ہی چوپڑا نرسنگ ہوم میں سو بیڈ کے ساتھ کووڈ سہولیات کی شروعات ہوگی ۔ اسی طرح اسپتال کے نئے بنے آکسیجن بلاک میں بھی سو بستر کوویڈ کیئر کیلئے الگ سے تیار کئے جائیں گے۔

ابھی تک جی ایم سی جموں کے پاس ایک وقت میں 250 آکسیجن سلینڈر کا بفر اسٹاک تھا ۔یہ بفر اسٹاک بڑھایا جائے گا تاکہ آکسیجن سلینڈر کی صلاحیت کو کئی گنا بڑھایا جاسکے۔

اسی دورا ن جیسا کہ پہلے کی میٹنگوں میں طے کیا گیا تھا آکسیجن اور وینٹیلیٹرس کی آڈٹ کرنے کی مشق شروع کردی گئی ہے ۔پی ایم کیئر فنڈ کے ذریعہ سے جاری کئے گئے وینٹیلیٹر کا بہتر استعمال کیا جانا ہے اور اگر کوئی وینٹیلیٹر کام نہیں کررہا ہے تو اسے ریئل ٹائم کی بنیاد پر پہنچان کرکے ٹھیک کیا جائے گا۔

 ڈاکٹر جتیندر کو بتایا گیا کہ ان کے ذریعہ کی گئی پچھلی دو میٹنگوں میں کئے گئے فیصلے کے مطابق مریضوں کے رشتے داروں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کو کوویڈ سے بچاؤ کیلئے مناسب ایس او پی پر عمل کرنے کے قابل بنایا جائے گا اور ان کی سہولت کیلئے ایک شناختی کارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔

اسی طرح سابقہ میٹنگ میں کئے گئے فیصلے کے مطابق وارڈ ورک کیلئے میڈیکل اور نرسنگ طلبا کو تعینات کیا جارہا ہے جس سے مریضوں کی دیکھ بھال آسان ہوگی اور مریضوں کے رشتے داروں میں بھی اعتماد بحال ہوگا۔

*************

 

ش ح-ح ا- م ش

U. No.4552



(Release ID: 1719268) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil