امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

پچھلے سال کے مقابلے اس سال گندم کی خریداری 30 فیصد تک ہوئی


رواں ربیع مارکیٹنگ سیزن آر ایم ایس 22-2021 کے دوران  37.15 لاکھ کسانوں سے ایم ایس پی پر کل 366.61 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدا گیا

جاری خریف مارکیٹنگ سیزن 20-2021 اور آر ایم ایس کے لئے ایم ایس پی پر تقریباً 742.41 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی جس سے 111.00 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا

حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ ایم ایس پی پر 6.69.411.32 میٹرک ٹن اور تلہن کی خریداری کی جس سے 4.01.265 کسانوں کو فائدہ ہوا

Posted On: 15 MAY 2021 6:09PM by PIB Delhi

ہریانہ ،اترپردیش  ،مدھیہ پردیش،راجستھان ،ہماچل پردیش ، دہلی اور جموں وکشمیر کی خریداری والی ریاستوں میں جاری ربیع مارکیٹنگ سیزن 22-2021 میں ایم ایس پی پر گندم کی خریداری خوش اسلوبی سے جاری ہےجیسا کہ پچھلے سیزن میں کی گئی تھی۔اب تک (14.05.2021)366.61 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی گئی ہے۔جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 282.69 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی تھی ۔72.446.11 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر کے ساتھ جاری آر ایم ایس خریداری سرگرمیوں سے تقریباً 37.15 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائدہ ہوچکا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SY36.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QWIC.png

 

14 مئی 2021 تک  742.41 لاکھ میٹرک ٹن دھان(نیز خریف  فصل سیزن 705.52 لاکھ میٹرک ٹن اور ربیع فصل 36.89 میٹرک ٹن) کی خریداری کے ساتھ خریداری والی ریاستوں میں جاری خریف سیزن 21-2020 میں دھان کی خریداری خو ش اسلوبی سے جاری ہے ۔ جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 687.24 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی گئی تھی۔1.40.165.72 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر کے ساتھ جاری خریف مارکیٹنگ سیزن میں خریداری سرگرمیوں سے تقریباً 111.00 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائد ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Z2Y1.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048UF4.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005RWJP.png

 

مزید برآں ریاستوں سے ملنے والی تجویز کی بنیاد پر تمل ناڈو ، کرناٹک ،مہاراشٹر ،تلنگانہ ، گجرات ،ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش ،اڈیشہ ، راجستھان اور آندھر پردیش کی ریاستوں کیلئے خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 اور ربیع مارکٹنگ سیزن 2021 کیلئے پرائیس سپورٹ اسکیم کے تحت 107.37 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کیلئے منظوری دے دی گئی تھی ۔آندھرپردیش ،کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالہ کی ریاستوں کیلئے بھی 1.74 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرے کی خریداری کو بھی منظوری دے دی گئی تھی۔دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کیلئے منظوری اسی وقت دی جائے گی جب پرائیس سپورٹ اسکیم کے تحت دالوں ،تلہن اور کھوپرے کی خریداری کیلئے تجاویز موصول ہوں گی۔ تاکہ رجسٹرڈ کسانوں سے برائے راست 21-2020 سال کیلئے نوٹفائیڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف اے کیو گریڈ کی خریداری کی جاسکے۔بشرطیکہ ریاست کی نامزد کردہ خریداری کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعہ سینٹرل نوڈل ایجنسیوں کی جانب سے متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نوٹفائڈ کاشت کاری مدت کے دوران  مارکیٹ کی شرح ایم ایس پی سے نیچےجاتی ہیں۔

14 مئی 2021 تک حکومت نے خریف 21-2020 اور ربیع 21-2020 میں اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ 3.507.80 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر کے ساتھ 6.69.411.32 میٹرک ٹن مونگ ، اڑد، تور،چنا،مسور،سرسوں کے بیج اور سویا بین کی خریداری کی ہے۔جس سے تمل ناڈو، کرناٹک ، آندھر اپردیش  ، مدھیہ پردیش، گجرات، اترپردیش ، تلنگانہ، ہریانہ اور راجستھان میں 4.01.265 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

اسی طرح 52.40 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر کے ساتھ 5089 میٹرک ٹن کھوپرے کی خریداری کی گئی جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو میں3961 کسانوں کو فائدہ ہوا اور یہ خریداری 14 مئی 2021 تک کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006DU8G.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007L8JN.png

 

*************

 

ش ح-ح ا- م ش

U. No.4554



(Release ID: 1719258) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi