ریلوے کی وزارت

ریلوے نے کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے کولکتہ میں 800 میٹر کی چیلنجنگ سورنگ مہم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا



کل کولکتہ کے بوبازار میں ‘‘اُروی’’ کی کامیابی کے ساتھ ہی ایسٹ ویسٹ میٹرو کوری ڈور پر ٹنل بورنگ مشین  (ٹی بی ایم) سے سرنگ بنانے کا کام مکمل ہوا

اس کامیابی کے ساتھ ، ایسٹ -ویسٹ میٹرو پروجیکٹ کے لئے پورے ٹی بی ایم ٹنلنگ کا کام مکمل

اس روٹ پر سرنگ کی تعمیر کا کام بہت مشکل تھا کیونکہ اس میں صدیوں پرانی عمارتیں تھیں

Posted On: 16 MAY 2021 1:59PM by PIB Delhi

کولکتہ کے بوبازار میں ‘‘اُروی ’’ کی کامیابی کے ساتھ ایسٹ ویسٹ میٹرو کوری ڈور میں ٹنل بورنگ مشین (ٹی بی ایم) کے ذریعہ سرنگ کی تعمیر کا کام 15 مئی 2021 کو پورا ہوا۔ اس کامیابی کے ساتھ  ایسٹ ویسٹ میٹرو پروجیکٹ کے لئے ٹی بی ایم سے سرنگ بنانے کا کام پورا ہوگیا ہے۔ اس روٹ پر سرنگ کی تعمیر کا کام مشکل تھا کیونکہ اس میں صدیوں پرانی عمارتیں تھیں۔ کووڈ -19 پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے 800 میٹر کی چیلنجنگ سرنگ مہم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے۔

 ٹنل بورنگ مشین (ٹی بی ایم) ‘‘اُروی’ نے پچھلے سال 09 اکتوبر 2020 کو اسپلینیڈ سے سیالدہ تک ایسٹ باونڈ ٹنل کو پورا کیا تھا اور باقی 800 میٹر کو پورا کرنے کے لئے 09 جنوری 2021 کو ضروری جدیدکاری اور معائنے کے بعد سیالدہ سے پھر سے لانچ کیا گیا تھا۔ سرنگ بنانے کی مہم  بوبازار میں ری ٹریول  شافٹ میں ٹنل بورنگ مشین کی کامیابی کے ساتھ ہی کل 15 مئی 2021 کو پوری  کرلی گئی ہے۔

یہ ٹی بی ایم سیالدہ فلائی اوور کے نیچے سے بھی گزر چکی ہے ، جس کے لئے حفاظتی وجوہات سے فلائی اوور پر گاڑیوں کی آمدورفت تین دنوں کے لئے بند کردی گئی تھی۔ اس ٹی بی ایم ڈرائیو کے مکمل ہونے کے بعد ، ٹنل بورنگ مشین ‘‘اُروی’’ دیگر رکی ہوئی ٹی بی ایم ‘‘چنڈی’’ کے ساتھ بوبازار میں اسی ری ٹریول شافٹ سے حاصل کی جائے گی۔

شافٹ کی واٹر ٹائٹنیس کو یقینی بنانے کے بعد شافٹ کی کھدائی  اور متاثرہ سرنگ اور ٹی بی ایم کا دوبارہ حصول پیچیدہ عمل ہےجنہیں محفوظ طریقہ سے کیا جانا ہے اور اس لئے اس میں وقت درکار ہوگا۔ پوری کھدائی مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹی بی ایم کو شافٹ سے ٹکڑوں میں نکالاجائے گا۔

پوری کھدائی مکمل ہونے کے بعد ٹی بی ایم کو شافٹ سے ٹکڑوں میں واپس لایا جائے گا ۔ اس کے بعد شافٹ ایریا کے لئے آر سی سی فلورننگ اور چھت کا کام پورا کرلیا جائے گا اور اوورگراونڈ کنسٹرکشن کے لئے  گراؤنڈ تیار کرنے کی غرض سے شافٹ ٹاپ کو بیک فل کیا جائے گا۔

 

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

16-05-2021

(U: 4534)



(Release ID: 1719238) Visitor Counter : 138