امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
رواں آر ایم ایس 22-2021 کے دوران کسانوں کے کھاتے میں کل 56,059.54 کروڑ روپے ڈی بی ٹی کے ذریعے منتقل کیے گئے
ڈی بی ٹی کے ذریعے پنجاب کے کسانوں کے کھاتے میں 23402 کروڑ روپے منتقل کیے گئے ، جو کل ادائیگی کا 91 فیصد ہے
36.19 لاکھ گیہوں کسانوں نےرواں آر ایم ایس خریداری آپریشنوں سے فائدہ اٹھایا
Posted On:
13 MAY 2021 7:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13مئی ، 2021 / ربیع کے مارکیٹنگ سیزن 22-2021 کے دوران مشن ’’ایک ملک ، ایک ایم ایس پی، ایک ڈی بی ٹی‘‘ کو ایک ٹھوس شکل دی گئی ہے۔ ایسا پہلی بار کیا گیا ہے کہ پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں نے اپنی گیہوں کی فصل کی فروخت کے عیوض اپنے بینک کھاتوں میں براہ راست رقوم حاصل کی ہیں۔
گیہوں کی خریداری پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، چنڈی گڑھ، مدھیہ پردیش ، راجستھان اور دیگر ریاستوں میں خوش اسلوب سے جاری ہیں۔ 12 مئی ، 2021 تک 353.99 ایل ایم ٹی سے زیادہ خریداری کی گئی جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 268.91 ایل ایم ٹی خرید کی گئی تھی۔
12.5.2021 تک ، 56,059.54 کروڑ روپے ملک میں کسانوں کے کھاتوں میں براہ راست منتقل کیے جا چکے تھے۔ جن میں سے 23402 کروڑ روپے جو ادائیگی کا 91 فیصد ہیں پنجاب کے کسانوں کو منتقل کیے گئے ہیں۔
رواں آر ایم ایس خریداری سے گیہوں کے قریباً 36.19 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔ یہ خریداری ایم ایس پی کے تحت کی گئی جو 69,912.61 کروڑ روپے کے بقدر ہے۔
******
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
13.05.2021
U –4472
(Release ID: 1719007)
Visitor Counter : 143