ارضیاتی سائنس کی وزارت

گردابی طوفان ’’ٹاؤٹے‘‘ کے آئندہ 6 گھنٹوں کے اندر مزید شدت اختیار کرکے خطرناک طوفان اور اس کے بعد 12 گھنٹوں کے دوران انتہائی خطرناک گردابی طوفان میں تبدیل ہوجانے کا خدشہ ہے، اس کے شمال- شمال –مغرب کی جانب بڑھنے اور 18 مئی کی دوپہر/ شام تک پوربندر اور نالیا کے درمیان گجرات کے ساحل کو پار کرنے کا امکان ہے

Posted On: 15 MAY 2021 3:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15/مئی2021 ۔ بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے قومی موسمی پیش گوئی مرکز کے مطابق:

مشرقی مرکزی اور ملحقہ جنوب مشرقی بحر عرب میں اٹھنے والا گردابی طوفان ’ٹاؤٹے‘ گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران تقریباً 11 کلومیٹر  فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال – شمال –  مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے اور آج یعنی 15 مئی 2021 کو بھارتی وقت کے مطابق 0830 بجے مشرقی مرکزی اور ملحقہ جنوب مشرقی بحر عرب میں عرض البلد 12.8 ڈگری شمال اور طول البلد 72.5 ڈگری مشرق میں امینی دیوی سے تقریباً 190 کلومیٹر شمال- شمال مغرب، پانجم- گوا سے 330 کلومیٹر جنوب- جنوب مغرب، ویراول (گجرات) سے 930 کلومیٹر جنوب- جنوب مشرق اور کراچی (پاکستان) کے 1020 کلومیٹر جنوب- جنوب مغرب میں مرکوز ہے۔

اس کے آئندہ 6 گھنٹوں کے اندر مزید شدت اختیار کرکے خطرناک طوفان اور اس کے بعد 12 گھنٹوں کے دوران انتہائی خطرناک گردابی طوفان میں تبدیل ہوجانے کا خدشہ ہے، اس کے شمال- شمال –مغرب کی جانب بڑھنے اور 18 مئی کی دوپہر/ شام تک پوربندر اور نالیا کے درمیان گجرات کے ساحل کو پار کرنے کا امکان ہے۔

درج ذیل جدول میں پیش گوئی ٹریک اور شدت کی تفصیل دی گئی ہے:

تاریخ/ وقت

(بھارتی وقت کے مطابق)

محل وقوع

(عرض البلد شمال/ طول البلد مشرقی)

ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار (کلومیٹر فی گھنٹہ)

گردابی اضطراب کا زمرہ

15.05.21/0830

12.8/72.5

75 سے 85 اور  95تک پہنچنے کا امکان

گردابی طوفان

15.05.21/1130

13.2/72.5

85 سے 95 اور 105تک پہنچنے کا امکان

خطرناک گردابی طوفان

15.05.21/1730

13.8/72.4

95 سے 105 اور 115تک پہنچنے کا امکان

خطرناک گردابی طوفان

15.05.21/2330

14.5/72.3

110 سے 120 اور 135تک پہنچنے کا امکان

خطرناک گردابی طوفان

16.05.21/0530

15.3/72.0

120 سے 130 اور 145تک پہنچنے کا امکان

انتہائی خطرناک گردابی طوفان

16.05.21/1730

16.5/71.5

130 سے 140 اور 155تک پہنچنے کا امکان

انتہائی خطرناک گردابی طوفان

17.05.21/0530

18.0/70.7

145 سے 155 اور 165تک پہنچنے کا امکان

انتہائی خطرناک گردابی طوفان

17.05.21/1730

19.5/70.0

150 سے 160 اور 175تک پہنچنے کا امکان

انتہائی خطرناک گردابی طوفان

18.05.21/0530

20.7/69.4

150 سے 160 اور 175تک پہنچنے کا امکان

انتہائی خطرناک گردابی طوفان

18.05.21/1730

22.0/69.1

145 سے 155 اور 165تک پہنچنے کا امکان

انتہائی خطرناک گردابی طوفان

19.05.21/0530

24.5/70.0

70 سے 80 اور 90تک پہنچنے کا امکان

گردابی طوفان

 

انتباہ:

(i) بارش:

  • جزائر لکشدیپ:15 مئی کو زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے اوسط اور شمالی جزائر میں کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان اور 16 مئی کو کچھ جگہوں پر بھاری بارش کا امکان ہے۔
  • کیرالہ:15 مئی کو زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے اوسط اور کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری اور کچھ جگہوں پر انتہائی بھاری بارش، 16 مئی کو اِکا دکا مقامات پر بھاری سے بہت بھاری اور 17 مئی کو اکا دکا مقامات پر بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔
  • تمل ناڈو (گھاٹ اضلاع):15 مئی کو کئی جگہوں پر ہلکی سے اوسط جبکہ اکا دکا مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔
  • کرناٹک (ساحلی اور ملحقہ گھاٹ اضلاع):15 مئی کو زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے اوسط، کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری اور اکا دکا مقامات پر انتہائی بھاری جبکہ 16 مئی کو اکا دکا مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔
  • کوکن اور گوا: 15 مئی کو جنوبی کوکن اور گوا میں زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے اوسط جبکہ  کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری اور شمالی کوکن میں اکا دکا جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش اور  کوکن و گوا نیز ملحقہ گھاٹ علاقوں میں 16 مئی کو کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش جبکہ 17 مئی کو شمالی کوکن میں اکا دکا جگہوں پر بھاری بارش کا امکان ہے۔
  • گجرات:16 مئی کی دوپہر بعد سوراشٹر کے ساحلی اضلاع میں کئی جگہوں پر ہلکی سے اوسط بارش شروع ہونے کا امکان ہے۔ کئی جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش، سوراشٹر اور کچھ کے اکا دکا مقامات پر بھاری سے بہت بھاری اور 17 مئی کو (جوناگڑھ اور گر سومناتھ اضلاع میں) اکادکا جگہوں پر انتہائی بھاری بارش کا امکان ہے۔ 18 مئی کو سوراشٹر اور کچھ کی کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش اور اکا دکا مقامات (پوربندر، دیوبھومی دوارکا، جام نگر اور کچھ اضلاع میں) انتہائی بھاری بارش کا امکان ہے۔
  • مغربی راجستھان:  18 اور 19 مئی کو کئی جگہوں پر ہلکی سے اوسط بارش  جبکہ اکا دکا جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔

 

(ii) ہوا سے متعلق انتباہ

  • آئندہ 6 گھنٹوں کے دوران مالدیپ علاقہ اور استوائی بحر ہند میں ہوا کی رفتار 45-55 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تیز ہوکر 65 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے کا امکان ہے۔
  • مشرقی – مرکزی بحر عرب اور ملحقہ جنوب – مغربی بحر عرب اور لکشدیپ خطے میں ہوا 75-85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوکر 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ 16 مئی کی صبح سے مشرقی مرکزی بحر عرب میں ہوا کی رفتار 120-130کلومیٹر فی گھنٹہ سے تیز ہوکر 145 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔
  • 15 مئی کو کیرالہ کے ساحل کے آس پاس اور اس سے دور ہوا کی رفتار 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوکر 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی ہے۔
  • 15 مئی کو کرناٹک کے ساحل کے قریب اور اس سے دور ہوا جنوبی مہاراشٹر اور گوا کے ساحلوں پر ہوا کی رفتار 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تیز ہوکر 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور 16 مئی کو مہاراشٹر – گوا کے ساحلوں کے قریب اور اس سے دور ہوا کی رفتار 60-70 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تیز ہوکر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے کا امکان ہے۔
  • 17 مئی کی صبح شمال مشرقی بحر عرب اور جنوبی گجرات و دمن و دیو کے ساحلوں کے قریب اور اس سے دور ہوا کی رفتار 40-50 کلومیٹر سے تیز ہوکر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے اور 18 مئی کی صبح سے شمال مشرقی بحر عرب اور سوراشٹر و کچھ کے ساحلوں (دیو بھومی، دوارکا اور پوربندر) میں ہوا کی رفتار رفتہ رفتہ 150-160 سے 175 کلومیٹر فی گھنٹہ اور گجرات کے کچھ، پوربندر، جوناگڑھ، جام نگر اضلاع میں 18 مئی کی دوپہر / شام سے آئندہ 6 گھنٹوں کے لئے ہوا کی رفتار 120-150 سے تیز ہوکر 165 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

 

(iii) سمندر کی صورت حال

  • آئندہ 6 گھنٹوں کے دوران جنوب – مشرقی بحر عرب اور ملحقہ لکشدیپ – مالدیپ خطہ اور استوائی بحر ہند میں سمندر کی صورت حال مضطرب سے بہت مضطرب رہے گی۔
  • 15 مئی کو مشرقی مرکزی بحر عرب میں سمندر میں اونچی سے بہت اونچی لہر اٹھے گی اور 16 مئی کو اونچی سے لے کر غیر معمولی نوعیت کی لہر اٹھے گی۔ 17 اور 18 مئی کو شمال مشرقی بحر عرب میں سمندر کی صورت حال غیرمعمولی رہے گی۔
  • 15 مئی کو کومورن خطہ اور قریبی کیرالہ ساحل اور اس سے دور سمندر کی صورت حال غیرمعمولی سے انتہائی غیرمعمولی رہے گی۔ 15 مئی کو مشرقی مرکزی بحر عرب اور ساحل کرناٹک اور اس سے دور سمندر کی صورت حال مضطرب سے زیادہ مضطرب اور 15 و 16 کو مہاراشٹر – گوا ساحلوں پر صورت حال غیرمعمولی سے بہت غیر معمولی ہوگی۔ سمندر کی صورت حال 17 مئی کو صبح سے شمال مشرقی بحر عرب اور جنوبی گجرات کے ساحل کے قریب اور اس سے دور مضطرب سے بہت مضطرب ہوگی اور 18 مئی کی صبح سے سمندر کی صورت حال غیرمعمولی ہوگی۔

(iv) جوار بھاٹا سے متعلق انتباہ

  • موربی، کچھ، دیوبھومی دوارکا اور جام نگر اضلاع کے نشیبی ساحلی علاقے 2-3 میٹر بلند جوار بھاٹے کی لہر کے سبب زیرآب رہیں گے اورپوربندر، جوناگڑھ، گر سومناتھ، امریلی، بھاونگر کے قریب 1-2 بلند جوار بھاٹا اور گجرات کے باقی ساحلی اضلاع میں 0.5 سے 1 میٹر بلند جوار بھاٹا اٹھے گا۔

(v)  ماہی گیروں سے متعلق انتباہ

  • مشرقی مرکزی اور قریبی جنوب مشرقی بحر عرب اور کیرالہ – کرناٹک – گوا – مہاراشٹر کے ساحلوں کے قریب اور اس سے دور ماہی گیری کا کام پوری طرح ملتوی رہے گی۔
  • 17 مئی سے شمال مشرقی بحر عرب اور گجرات کے ساحل کے قریب اور اس سے دور ماہی گیری کا کام پوری طرح ملتوی رہے گا۔
  • ماہی گیروں کو 18 مئی تک شمال مشرقی بحر عرب، لکشدیپ – مالدیپ خطے، شمال مشرقی بحر عرب اور مہاراشٹر – گوا ساحلوں کے قریبی اور اس سے دور، شمال مرکزی اور قریبی شمال مشرقی بحر عرب اور گجرات کے ساحل و اس سے دور سمندر میں نہیں جانے کی صلاح دی جاتی ہے۔
  • جو لوگ شمالی بحر عرب میں گئے ہوئےہیں، انھیں ساحلوں پر واپس لوٹنے کی صلاح دی جاتی ہے۔

(vi)  (A) گجرات کے دیوبھومی دوارکا، کچھ، پوربندر، جوناگڑھ، گر سومناتھ اور جام نگر اضلاع میں نقصان کا اندیشہ:

  • پھونس کے مکانات کی مکمل تباہی / کچے مکانوں کو زبردست نقصان، پختہ مکانوں کو تھوڑا نقصان۔ اڑنے والے اشیاء کے خطرے کا اندیشہ۔
  • بجلی اور مواصلات کے کھمبے جھک سکتے ہیں اور اکھڑ سکتے ہیں۔
  • کچی اور پکی سڑکوں کو بڑا نقصان۔ بچاؤ کے راستوں میں سیلاب۔ ریلوے، اوورہیڈ پاور لائن اور سگنلنگ نظام میں معمولی خلل۔
  • سالٹ پینس اور کھڑی فصلوں کو بھاری نقصان، جھاڑی دار پیڑوں کا گرنا۔
  • چھوٹی کشتیوں، کنٹری کرافٹس لنگر سے الگ ہوسکتے ہیں۔
  • حد بصارت بری طرح متاثر ہوگی۔

(vi)  (B) گجرات کے امریلی، راجکوٹ اور موربی اضلاع میں نقصان کا اندیشہ:

  • پھونس کے گھر، جھونپڑیوں کو بھاری نقصان، چھتوں کے اوپری حصے اکھڑ سکتے ہیں۔ غیرمربوط میٹل شیٹ اڑ سکتے ہیں۔
  • بجلی اور مواصلاتی لائنوں کو کم نقصان۔
  • کچی سڑکوں کو بھاری نقصان اور پکی سڑکوں کو تھوڑا نقصان۔ بچاؤ والے راستوں پرسیلاب۔
  • پیڑ کی شاخیں ٹوٹ سکتی ہیں، بڑے پیڑ جڑ سے اکھڑ سکتے ہیں، کیلا اور پپیتا کے پیڑوں کو معمولی نقصان۔ بڑی ڈیڈ لمبس پیڑوں سے اکھڑ سکتی ہیں۔
  • ساحلی فصلوں کو بھاری نقصان۔
  • ساحلی پشتوں / سالٹ پینس کو نقصان۔

(vii)  کارروائی سے متعلق مشورہ:

  • ماہی گیری کا کام پوری طرح ملتوی۔
  • ریل اور سڑک ٹریفک کا معقول استعمال۔
  • متاثرہ علاقوں میں لوگ گھروں میں رہیں گے۔
  • موٹر بوٹ اور چھوٹی کشتیوں کی نقل و حمل غیرمحفوظ۔

(گرافکس کی صورت میں تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں)

(Please CLICK HERE for details in graphics)

 

 

******

 

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.4507

15.05.2021



(Release ID: 1718995) Visitor Counter : 162