عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے لوک سبھا  حلقے اودھم پور- کٹھوعہ ڈوڈہ کے لئے کووڈ سے متعلق سازوسامان  کی دوسری کھیپ روانہ کی

Posted On: 15 MAY 2021 5:18PM by PIB Delhi

شمال مشرقی علاقہ کی ترقی (ڈونر) کے مرکزی وزیر مملکت (آزادنہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر ،عملہ جات ، عوامی شکایات ، پنشن ، جوہری توانائی اور خلا کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کووڈ سے متعلق سازوسامان کی دوسری کھیپ اپنےلوک سبھا حلقے اودھم پور- کٹھوعہ ڈوڈہ کے لئے روانہ کی۔

الگ الگ کٹز کی شکل میں اس سامان کو روانہ کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ اس میں 80 ہزار فیس ماسک ،تقریباً 1000 ہینڈسینی ٹائزر کے پیکیٹ سمیت مختلف طرح کی اشیا ہیں جو کووڈ وبا سے تحفظ کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔ اس سامان کی پہلی کھیپ کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب وہ انفیکشن  کے تعلق سے اسپتال  جانے کے بعد کووڈ نگیٹیو ہوئے تھے ، اسی دن سے روانہ گیا تھا۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ ‘‘ لاک ڈاون کی وجہ سے اس سامان کو ان کے لوک سبھا کے حلقے تک پہنچانا اور آگے دور دراز کے علاقوں میں اور انہیں تقسیم کرنا انتہائی مشکل کام ہے ۔مگر علاقے میں ٹیم اور نوجوان ساتھیوں کے تعاون سے ہم نے جتنا اندرونی علاقوں تک ہوسکے ، یہ کام کیا ہے’’۔انہوں نے کہا کہ اودھم پور- کٹھوعہ ڈوڈہ علاقہ کافی لمبا چوڑا اور مختلف جغرافیائی اور دشوار گزار علاقہ ہے۔

مرکزی وزیر نے یہ بھی اطلاع دی کہ کل انہوں نے اپنے لوک سبھا علاقہ کے 6 ضلعوں کے عوامی کارکنوں اور نمائندوں کے ساتھ تفصیلی جائزہ لیا اور بات چیت کی۔ ان چھ ضلعوں میں اودھم پور- کٹھوعہ ڈوڈہ، ریاسی ، رام بن اور کشتواڑ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سبھی ضلعوں کی انتظامیہ اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور جہاں کہیں بھی ضرورت ہوگی وہ دستیاب ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں اور کچھ رضاکار ایجنسیوں کے ذریعہ کمیونٹی سطح پر کئے جارہے کام کی بھی تعریف کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کووڈ سے متعلق سازوسامان کی دوسری کھیپ کے بعد وہ آئندہ بھی مستقبل میں جتنا ممکن ہوسکے گا ، سامان بھیجتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اور مانگ کے حساب سے وقتاً فوقتاًہم مختلف ذرائع سے اس سامان کا بندوبست کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اسے حلقے کے بلاک اور پنچایت سطح تک بھیج رہے ہیں۔ ہمارے لوک سبھا حلقہ کے دفتر کے ساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ اور ہماری پارٹی کے ساتھیوں سے اس سامان کی ضرورت کے حساب سے منصفانہ اور بروقت تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں سبھی سیاسی پارٹیوں اور سماج کے سینئر افراد کو آپسی اختلافات سے بالاتر ہو کر وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں کووڈ کے خلاف لڑائی میں ملک کا ساتھ دینا چاہئے۔ آفت کی اس گھڑی میں سبھی سے امید ہے کہ وہ باقی مسائل ، ترجیحات اور ایجنڈوں کو الگ رکھ کر انسانی زندگی کو بچانے کی جدوجہد میں ساتھ دیں۔

 

*******

ش ح۔ ف ا- م ص

15-05-2021 

(U: 4514)



(Release ID: 1718988) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil