وزارت دفاع
گوا بحری سمپوزیم (جی ایم ایس) – 2021
Posted On:
13 MAY 2021 5:29PM by PIB Delhi
اپنے سمندری پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کی سمت میں ہندوستانی بحریہ نے 11 اور 12 مئی 2021 کو گوا کے نیول وار کالج کی زیر نگرانی ’جی ایم ایس-21‘ کی میزبانی کی۔ کووڈ-19 وبائی مرض کے سبب پہلی بار اس پروگرام کو ورچوئل طریقے سے منعقد کیا گیا تھا، جس میں ساحلی بحر ہند کے 13 ممالک کی بحریہ کے مندوبین کی آن لائن حصہ داری تھی۔ پروگرام میں بھارت، بنگلہ دیش، کومو روس، انڈونیشیا، میڈاگاسکر، ملائشیا، مالدیپ، ماریشس، میانمار، سیشلز، سنگاپور، سری لنکا اور تھائی لینڈ شامل تھے۔ جی ایم ایس-21 کا موضوع ’’سمندری حفاظت اور ابھرتے ہوئے غیر روایتی خطرے: بحر ہند کے علاقے میں واقع بحریہ کے لیے سرگرم رول نبھانے والے حالات‘‘ پر مرکوز تھا، جس میں ابھرتے مشترکہ سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے بحر ہند کے علاقے کی بحریہ کے درمیان صلاحیت سازی پر زور دیا گیا تھا۔
بحر ہند کے 21ویں صدی کے اسٹریٹیجک منظرنامہ کا ٹھکانہ بننے کے ساتھ ہی یہ سمپوزیم اُن متعلقین کو ایک ساتھ لانے میں تعمیری رول ادا کرے گا جن کی سمندری علاقے میں مشترکہ مفاد کے امور پر حکمت عملیاں، پالیسیاں اور نفاذ کی مشینری تیار کرنے میں رول رہا ہے۔ شراکت داروں کے درمیان بین عمل انگیزی بڑھانے کے لیے باہم معاون حکمت عملیاں پیش کرنے کے علاوہ اس پروگرام میں اہم سمندری امور پر اظہار خیال کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا، جس کے بعد موضوع پر مبنی مشاورت منعقد کی گئی۔
نیول وار کالج کے ڈپٹی کموڈور نتن کپور نے استقبالیہ تقریر کے ذریعے شرکت کرنے والے ممبران کا خیر مقدم کیا جس کے بعد سمپوزیم کا باقاعدہ افتتاح ریئر ایڈمرل سائی وینکٹ رمن، وی ایس ایم، کمانڈنٹ نیول وار کالج نے کیا۔ انہوں نے کلیدی خطبہ بھی دیا۔ کموڈور شانتنو جھا، کموڈور (غیر ملکی تعاون)، نے اپنی اختتامیہ تقریر میں گوا بحری سمپوزیم-21 کے دوران بیش قیمتی تعاون کے لیے تمام ممبر ممالک کا شکریہ ادا کیا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 4458
(Release ID: 1718448)
Visitor Counter : 265