محنت اور روزگار کی وزارت

ای ایس آئی سی  نے اپریل 2021  کے لئے ای ایس آئی حصے داری جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع  کی

Posted On: 12 MAY 2021 9:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13 مئی 2021:  ملک، کووڈ-19 وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے چیلنج سے بھرے حالات سے نمٹ رہا ہے ۔ کئی ادارے عارضی طور پر بند کردئے گئے ہیں اور ملازمین کام  نہیں  کرپارہے ہیں۔ تجارتی ادارو ں  اور ملازمین کے لئے حکومت کی توسیع کردہ  راحتی اقدامات کے مطابق  ملازمین ریاستی بیمہ  کارپوریشن  ( ای ایس آئی سی ) نے ای ایس آئی (جنرل ) ضابطہ 1950  کی ریگولیشن  31میں موجود  دفعات میں نرمی کی گئی ہے اور 15 مئی  2021 کی بجائے  اپریل 2021 سے 15 جون تک ای ایس آئی حصے داری جمع کرنے کی اجازت دی ہے۔

ای ایس آئی اسکیم کے تحت آجر 15 مئی 2021  کے بجائے اپریل 2021سے  15 جون 2021 تک ای ایس آئی حصے داری کو جمع  یا اس کی ادائیگی  کرسکتے ہیں۔ای ایس آئی اسکیم کے تحت 12.36 لاکھ آجروں کو حصے داری کی ادئیگی کے لئے ایک توسیعی ونڈو  فراہم ہوگا۔

*************

ش ح۔ع ح۔رم

U- 4442



(Release ID: 1718198) Visitor Counter : 197


Read this release in: English , Hindi , Punjabi