کارپوریٹ امور کی وزارتت

مرکزی کابینہ نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا اور قطر فائنانشیل سنٹر اتھارٹی کے درمیان ہوئے مفاہمت نامہ کو منظوری دی

Posted On: 12 MAY 2021 3:44PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور قطر فائنانشیل سنٹر اتھارٹی (کیو ایف سی اے) کے درمیان ہوئے مفاہمت نامہ (ایم او یو) کو منظوری دے دی ہے۔

اس ایم او یو سے قطر میں اکاؤنٹنگ کے پیشہ اور صنعت کاری کی بنیاد کو مضبوط بنانے کے مقصد سے مل کر کام کرنے کے لیے اداروں کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوگا۔

اثرات:

آئی سی اے آئی کا مشرق وسطی میں 6000 ممبران کے ساتھ ایک مضبوط رکنیت والی بنیاد ہے اور قطر (دوحہ) میں واقع اکائی آئی سی اے آئی کی سب سے سرگرم اکائی میں شامل ہے۔ آئی سی اے آئی کے رکن قطر میں مختلف پرائیویٹ اور سرکاری کمپنیوں میں کئی اہم عہدوں پر فائز ہیں اور وہ وہاں پر اکاؤنٹنگ کے پیشہ کو سپورٹ کرنے اور ترقی سے سرگرمی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ اس مفاہمت نامہ پر دستخط سے پورے مشرق وسطی میں آئی سی اے آئی ممبران کی اضافی حوصلہ افزائی ہوگی اور شناخت ملے گی، ساتھ ہی وہ مل کر قطرمیں ہندوستانی تاجروں کی کاروبار کرنے کی آرزوؤں کی حمایت کر سکیں گے۔ اس طرح، اس کے توسط سے قطر اور بھارت کی اقتصادیات کے ترقی کو تعاون حاصل ہوگا۔

فوائد:

آئی سی ایس آئی کی ایک سرگرم اکائی دوحہ (قطر) میں ہے جس کا قیام سال 1981 میں عمل میں آیا تھا اور یہ آئی سی اے آئی کی 36 غیر ملکی اکائی میں سب سے پرانی اکائیوں میں سے ایک ہے۔ قیام کے بعد سے ہی اس اکائی کی رکنیت میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور فی الحال اس کے 300 سے زیادہ رکن ہیں، جو قطر میں مختلف پرائیویٹ اور سرکاری کمپنیوں میں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔ ساتھ ہی قطر میں اکاؤنٹنگ کے پیشہ کی حمایت اور توسیع کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس مفاہمت نامہ سے کارپوریٹ امور کی وزارت، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا اور قطر فائنانشیل سنٹر اتھارٹی کو فائدہ ہوگا۔

نفاذ کی حکمت عملی اور اہداف:

  • یہ مفاہمت نامہ ایشیورینس اور آڈٹنگ، مشاورت، ٹیکس کے نفاذ، مالی خدمات اور متعلقہ شعبوں میں قطر میں کاروباری خدمات مہیا کرانے کے مقصد سے طریقہ عمل طے کرکے آئی سی اے آئی کے ممبران کے لیے مواقع میں اضافہ کی کوشش ہے۔
  • آئی سی اے آئی، کیو ایف سی اے کے ساتھ مل کر قطر میں ایک مخصوص تربیتی پروگرام کے توسط سے مقامی پیشہ ور، صنعت کار اور طلباء کو تعلیم یافتہ اور تیار کرے گا۔
  • آئی سی اے آئی اور کیو ایف سی اے باہمی اتفاق کی بنیاد پر گول میز، نیٹ ورکنگ پروگراموں وغیرہ کے انعقاد کے ذریعے قطر میں ہندوستانی تاجروں کے لیے مواقع تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
  • آئی سی اے آئی اور کیو ایف سی اے کمپنی انتظامیہ، تکنیکی تحقیق اور مشاورت، معیار کی گارنٹی، فارینسک اکاؤنٹنگ، چھوٹے اور درمیانی سائز کے طور طریقوں (ایم ایس پی) کے امور، اسلامی مالیات، مسلسل پیشہ ورانہ ترقی (سی پی ڈی) اور باہمی مفاد کے دیگر موضوعات جیسے شعبوں میں پیدا ہونے والے مواقع پر تعاون کریں گے۔

پس منظر:

دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) بھارت کی پارلیمنٹ کے ذریعے پاس کیے گئے قانون، دی چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس ایکٹ، 1949 کے تحت قائم کردہ ایک آئینی ادارہ ہے اور بھارت میں چارٹرڈ اکاؤنٹینسی کے پیشہ کو کنٹرول کرتا ہے۔ 2005 کے قانون نمبر (7) کے سلسلے میں قائم کردہ قطر فائنانشیل سنٹر اتھارٹی (کیو ایف سی اے) ایک آزاد آئینی ادارہ ہے، جو قطر میں عالمی سطح کے مالیاتی اور تجارتی مرکز کے طور پر کیو ایف سی کی ترقی اور حوصلہ افزائی کے لیے ذمہ دار ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U:4419

 

 



(Release ID: 1718015) Visitor Counter : 142