کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے برآمدات کو فروغ دینے والی کونسلوں کے ساتھ میٹنگ کرکے بین الاقوامی تجارت  کے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 11 MAY 2021 6:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11/مئی2021 ۔ صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور کامرس محکمہ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) کے سینئر افسروں کے ساتھ آج بین الاقوامی تجارت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کے لئے برآمدات کو فروغ دینے والی کونسلوں کے ساتھ میٹنگ کی۔

جناب گوئل نے موجودہ حالات میں برآمد کاروں کو ان کی اچھی کارکردگی کے لئے مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ اپریل 2021 میں بھارت کی مرچنڈائز برآمدات 30.21 ارب امریکی ڈالر تھیں ، جو کہ اپریل 2020 کے مقابلے میں 197.03 فیصد زیادہ ہے۔ اپریل 2020 میں 10.17 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئی تھی، وہیں اپریل 2019 کے 26.04 ارب امریکی ڈالر کے مقابلے میں تھی۔ 16.03 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح مئی 2021 کے پہلے ہفتہ میں برآمدات، 2019-20 کی مدت  (6.48 ارب امریکی ڈالر)کے مقابلے 9 فیصد بڑھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر پی او ایل کو الگ کرکے برآمدات کا موازنہ کیا جائے تو اس مدت میں 2019-20 کے مقابلے میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپریل 2021 اور 2020-21 میں برآمدات سے متعلق کارکردگی اس بات کی امید جگاتی ہے کہ اس سال 400 ارب امریکی ڈالر سے بڑے برآمداتی ہدف کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فارما، انجینئرنگ، آٹو کمپونینٹ، ماہی اور زرعی مصنوعات جیسے کئی شعبوں میں برآمدات میں اضافہ کے کافی امکانات ہیں۔

شرکاء کے ذریعہ اٹھائے گئے امور کے بارے میں جناب گوئل نے کہا کہ انھیں کووڈ-19 کے سبب ہونے والے مسائل کے حل کے لئے محکمہ کے کووڈ ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ کامرس کے محکمہ نے وزارت خزانہ کے اشتراک سے متعدد امور کے جلد حل کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ مثال کے طور پر آر او ڈی ٹی ای پی، ایم ای آئی ایس، انورٹیڈ ڈیوٹی اسٹرکچر وغیرہ۔ انھوں نے برآمد کاروں سے مختلف شعبوں کے لئے شروع کی گئی پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔

 

******

 

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.4394

11.05.2021



(Release ID: 1717853) Visitor Counter : 132