خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین و بچوں کی وزارت نے بچوں کی دیکھ بھال کے سرکاری اداروں میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ماہرین فراہم کرنے کی غرض سے انڈین اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس کےساتھ سرگرمیاں شروع کیں

Posted On: 11 MAY 2021 2:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 11 مئی، 2021/خواتین و بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے کہا کہ ملک بھر میں بچوں کی دیکھ بھال کے سرکاری اداروں میں رہنے والے بچوں کو ماہرانہ دیکھ بھال کرانے کے نقطۂ نظر سے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت انڈین اکیڈمی آف پیڈیا ٹرکس  کے ساتھ سرگرم ہے۔ سلسلے وار ٹوئیٹ پیغامات میں انہوں نے کہا  ’’یہ بچوں کے تحفظ کی خدمات کی اسکیم کے تحت بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی دیکھ بھال کے علاوہ ہے۔ ‘‘ وزیر موصوف نے ٹوئیٹ کیا  کہ یہاں تک کہ ملک کے دور دراز کے علاقوں سے بھی بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے / بچوں کے تحفظ سے متعلق افسران ہفتے میں چھ دن ہر دوپہر کو بچوں کے علاج کے ماہر اس ٹیلی میڈیسن سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے۔  اس خدمات کے ذریعے 2000 سے زائد سی سی آئی میں ہزاروں بچے مستفید ہوں گے۔‘‘


ایک اور ٹوئیٹ میں محترمہ ایرانی نے کہا  ’’انڈین اکیڈمی آف پیڈیا ٹرکس (آئی اے پی) کے 30000 ارکان کے ایک مضبوط نیٹ ورک کی ماہرین کی ایک ٹیم فی الحال سینٹرل ، زونل ، ریاست اور شہر کی سطح پر تشکیل دی جا رہی ہے تاکہ ضرورت مند بچوں کو خدمات فراہم کی جائیں۔  ہر ایک سرکار کی مدد والے سی سی آئی میں آئی اے پی کی طرف سے ایک ماہر مقرر کیا جائے گا۔‘‘ ضرورت مند بچوں کو خدمات کی پیشکش پر انڈین اکیڈمی آف پیڈیا ٹرکس اور اس کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیرموصوف نے ٹوئیٹ کیا ’’ان کا عزم اور حکومت ہند کی کوششوں سے بچوں کی دیکھ بھال کے سرکاری اداروں میں رہنے والے بچوں کے لیے ماہرانہ طبی مشورہ محض ایک فون کال پر کیا جا سکے گا۔‘‘

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

11.05.2021

U –4389



(Release ID: 1717843) Visitor Counter : 182