محنت اور روزگار کی وزارت

لیبر بیورو ، چندی گڑھ میں کوویشیلڈ ویکسین کے انتظام کے لئے پہلا ویکسی نیشن کیمپ

Posted On: 11 MAY 2021 6:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی 11 مئی 2021: لیبر بیورو ، چندی گڑھ نے آج 45 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد  کے لئے کوویشیلڈ ویکسین لگانے کے لئے، اپنے کیمپس میں، پہلے ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں 30 افراد کو ویکسی نیشن لگائی گئی جن میں لیبر بیورو / پے اینڈ اکاؤنٹس آفس ، لیبر بیورو اور چیف لیبر کمشنر (مرکزی) چندی گڑھ کے اہلکار اور ان کے کنبہ کے افراد شامل تھے۔ اس کیمپ کا اہتمام چندی گڑھ کے محکمہ صحت کے تعاون سے کیا گیا تھا جس میں ہیلتھ ورکرز کی ایک مخصوص ٹیم کو،ایک تعنیات ڈاکٹر کی مجموعی نگرانی میں، ویکسی نیشن کی مہم پر عمل درآمد کرنے کے لئے تعنیات کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00180VS.jpg

تمام لیبر بیورو برادران سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے کنبہ کے ممبران  کے ساتھ خود کو بھی ویکسی نیشن لگوائیں، لیبر بیورو کے ڈائریکٹر جنرل جناب ڈی پی ایس نیگی نے اس ویکسی نیشن ڈرائیو کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویکسین نہ صرف کسی فرد کی حفاظت کرتی ہے بلکہ یہ بھی یقینی بناتی ہے کہ وہ فرد مستقبل میں اس انفیکشن کو منتقل نہ کرے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب کوئی شخص ویکسین لگواتا ہے تو وہ نہ صرف اس جان لیوا وائرس سے اپنے آپ کو بچاتا ہے بلکہ وہ اپنے خاندان کے ارکان کو بھی اس مہلک وائرس سے محفوظ کر دیتا ہے اور اس کے نتیجے میں اہلکاروں کے اپنےفرائض کو زیادہ  اعتماد اورلگن سے نبھانے میں مدد بھی کرتا ہے۔ جناب نیگی نے بھی اس ویکسین کے مذموم ہونے کے بارے میں خدشات کو مسترد کیا اور بتایا کہ ویکسی نیشن لگواانا ایک بہت بڑا معاشرتی مقصد ہے ، کیونکہ اس سے ٹرانسمیشن کا سلسلہ ختم ہو جائے گا ، جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔

****

 

U.No. 4402

ش ح۔ ا ع ۔س ا

 


(Release ID: 1717832) Visitor Counter : 167