شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی علاقہ کی ترقی کی وزارت کووڈ۔ 19 کی دوسری لہر سے موثر طریقہ سے لڑائی کے لئے سبھی آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کی سرگرمی کے ساتھ مدد کررہی ہے


جاپان اور یواین ڈی پی شمال مشرق میں اسپتالوں کو کسی روک ٹوک کے بغیر آکسیجن کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے آٹھ آکسیجن جنریشن پلانٹس فراہم کریں گے

Posted On: 11 MAY 2021 5:12PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی، 11 مئی  .2021

شمال مشرقی علاقہ کی ترقی (ڈی او این ای آر ) ، پی ایم او میں وزیر مملکت ، عملہ جات ، عوامی شکایات ، پنشن ، جوہری توانائی اور خلا کے مرکزی وزیرمملکت  (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ایم ڈی او این ای آر  کووڈ ۔19   کی دوسری لہر سے موثر طریقہ سے نمٹنے کے لئے تمام آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کی سرگرمی کے ساتھ مدد کررہی ہے۔

کووڈ سے متعلق تیاریوں پر شمال مشرقی ریاستوں کے چیف سکریٹریز  ، ہیلتھ سکریٹریز ، پلاننگ سکریٹریز  اور مرکزی حکومت کے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ جاپان اور یو این ڈی پی آٹھ آکسیجن جنریشن پلانٹس فراہم کرنے کے لئے شراکت داری کی ہے تاکہ شمال مشرق کے اسپتالوں میں کسی روک ٹوک کے بغیر آکسیجن کی سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔  یہ پلانٹس پورے علاقے  کے 1300سے  زائد  اسپتال کے بستروں  کی مدد کریں گے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ریاستوں کو  یہ بھی یقین دہانی کرائی  کہ انہیں بیرون ملک سے بھارت آنے والی مدد کا مناسب حصہ ملے گا اور کورونا کے خلاف لڑائی میں اس کی پوری کوشش کی جائے گی کہ وہ پیچھے نہ رہ جائیں۔

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پچھلے سال  چودہ ہیلتھ اور کووڈ سے متعلق پروجیکٹوں کے لئے دیئے گئے  369کروڑ روپئے کے فنڈ سے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے میں خاطرخواہ مدد ملی ہے جن میں نئے آلات  کی خریداری بھی شامل ہے اور اب تمام ریاستیں  اس وبا کے خلاف لڑائی  کے لئے بہتر طریقہ سے تیار ہیں۔

اس حقیقت پر توجہ دیتے ہوئے کہ سبھی ریاستیں پہلی لہر سے زیادہ اس بار کی وبا سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں، وزیر موصوف نے کہا کہ سبھی ریاستیں صحت سے متعلق تجاویز جلد از جلد ارسال کریں اور انہوں نے وزارت میں ترجیحی بنیاد پر انہیں پروسیس کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے ڈی او این ای آر کی وزارت  کے سینئر افسران کو یہ بھی ہدایت دی  کہ وہ صحت ، ریلویز اور مرکز میں دیگر متعلقہ وزارتوں کے ساتھ کوآرڈینیٹ کریں تاکہ شمال مشرقی ریاستوں کی مانگ پوری کی جاسکے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ تقریباً سبھی ریاستوں نے آکسیجن ، ویکسین اور ضروری دواؤں جیسے ریمیڈیسیور جیسی دواؤں کی قلت جیسے مسائل سے آگاہ کیا ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ذاتی طور پر یہ معاملات مرکزی وزیر صحت کے سامنے اٹھائیں گے۔ ساتھ ہی وزیر موصوف نے لوگوں سے اپیل کی کہ  آکسیجن اور ضروری دواؤں کی ذخیرہ اندوزی نہ کریں  کیونکہ کووڈ کے خلاف لڑائی میں  دہشت نہیں بلکہ احتیاط اصل منترا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وبا کے کمیونٹی بندوبست  کی ضرورت ہے جس میں نوجوانوں، سول سوسائٹی، مذہبی رہنما اور خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں  کو شامل کیا جانا چاہئے تاکہ عام لوگوں میں بیداری پیدا کی جاسکے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ ڈسٹرکٹ اسپتالوں ، ٹسٹ سہولیات،  موبائل ٹسٹنگ لیب، اہم آلات اور پورے خطے میں آکسیجن پلانٹ قائم کرنے جیسے صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے   کو مستحکم کرنے کے لئے ایم ڈی او این ای آر فنڈز کا  منصفانہ طریقہ سے استعمال کیا گیا ۔انہوں نے این ای سی کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ مانیٹرنگ سیل کے قیام کے ذریعہ تمام ریاستوں کے ساتھ  کوآرڈینیٹ کرکے ایک مقامی ریسورس ایجنسی کے طور پر تیاری کرے تاکہ وبا سے متعلق مسائل پر روزانہ کی بنیاد پر نظر رکھی جاسکے۔

اس کے علاوہ ڈی او این ای آر کے وزیر نے یہ بھی یاد کیا کہ پچھلے سال  پہلے لاک ڈاؤن کے ابتدائی دنوں میں شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت ( ڈی او این ای آر) نے پیشگی اقدامات کئے اور شمال مشرقی ریاستوں  کے لئے  25 کروڑ روپئے کی رقم رکھی تاکہ وبا سے نمٹنے کے لئے تیاریاں کی جاسکیں۔  

 

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U: 4390)

 


(Release ID: 1717790) Visitor Counter : 165