بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جے این پی ٹی اور نیومنگلور پورٹ نے ترجیحی بنیاد پر 120 میٹرک ٹن آکسیجن حاصل کرکے اس کے انتظام کیا

Posted On: 10 MAY 2021 5:45PM by PIB Delhi

جے این پی ٹی اور نیومنگلور پورٹ نے آج ترجیحی بنیاد پر 120 میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن حاصل کرکے اس کا انتظام کیا۔

ہندوستان کے سب سے بڑے کنٹینر پورٹ جواہرلال نہرو پورٹ ٹرسٹ پر 80 میٹرک ٹن کی کل مقدار والے چار میڈیکل گریڈ آکسیجن سے بھرے انجمادی کنٹینروں کو اتارا گیا۔ ہر ایک انجمادی کنٹینر میں 20 میٹرک ٹن مائع میڈیکل گریڈ آکسیجن لائی گئی ہے۔ یہ میڈیکل گریڈ آکسیجن کنٹینر جبل علی، متحدہ عرب امارات سے لوڈ کیے گئے تھے اور یہ آج ہندوستان پہنچے ہیں۔

 

 

ہندوستانی بحریہ کا جہاز آئی اینایسکولکاتہ آج کویت سے 40 میٹرک ٹن آکسیجن لے کر نیومنگلور پورٹ پہنچا۔ کارگو میں 5 ٹن آکسیجن سلنڈر اور 4 اعلیٰ بہاؤ والے آکسیجن کنسنٹریٹرز بھی ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت نے کامراج پورٹ لمیٹڈ سمیت ہندوستان کی تمام بڑی بندرگاہوں کو میجر پورٹ ٹرسٹ کے ذریعہ لگائے جانے والے تمام چارجز (جہازوں سے متعلق چارجز، اسٹوریج چارج سمیت) سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی وزارت نے آکسیجن سے متعلق سامانوں کی کھیپ لے کر آنے والے جہازوں کو برتھنگ ترتیب کے سلسلے میں اولین ترجیح دینے کا حکم دیا ہے۔ معلومات کے لیے: https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1713914

 

                                               **************

ش ح۔ف ش ع-م ف

U: 4363



(Release ID: 1717712) Visitor Counter : 179