وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ کا جہاز تریکنڈ آپریشن سمدر سیتو-2 کے حصے کے طور پر ممبئی پہنچا

Posted On: 10 MAY 2021 4:46PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحری جہاز تریکنڈ آپریشن سمدر سیتو-2 کے حصے کے طور پر ممبئی پہنچا۔ آپریشن سمدر سیتو-2 کے حصے کے طور پر ہندوستانی بحری جہاز تریکنڈ جسے قطر کے حماد پورٹ سے ممبئی کے لئے رقیق طبی آکسیجن (ایل ایم او) کرائیوجینک کنٹینرس لانے کے لئے تعینات کیاگیا تھا۔ کھیپ کے ساتھ ممبئی لوٹ آیاہے۔ یہ جہاز 5 مئی 2021 کو قطر میں داخل ہوا تھا اور 40 میٹرک ٹن رقیق آکسیجن کے ساتھ 10 مئی 2021 کو ممبئی پہنچ گیا۔

یہ کھیپ کووڈ-19 عالمی وبا کے خلاف لڑائی کا ساتھ دینے کے لئے فرانسیسی مشن ’ آکسیجن سالڈریٹی برج‘ کا حصہ ہے۔ قطر سے بھارت کے لئے فرانسیسی ایئرلیکوڈ کنٹینروں کی ٹرانس شیپنگ کا یہ پہلا سفر تھا۔ قطر میں بھارت کے سفیر ڈاکٹر دیپک متل کے ذریعے بھارت فرانس کی پہل کے نتیجے میں اگلے دو مہینوں میں بھارت میں 600 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن (ایل ایم او) کی شیپنگ ہونے کا امکان ہے۔

یہ پہلی کھیپ مہاراشٹر سرکار کے سیاحت اور ماحولیات کے وزیر جناب آدتیہ ٹھاکرے اور فرانسیسی قونصل جنرل، ممبئی کی قونصل جنرل محترمہ سونیا باربری کی موجودگی میں مہاراشٹر ریاست کے افسروں کو سونپی گئی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix5IR46.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix1JS83.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix4PV8W.jpg
 

.................

            ش ح،ح ا، ع ر

 

                                                                                                                U-4353



(Release ID: 1717660) Visitor Counter : 144