امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے اورنگ آباد اور امراوتی میں واقع علاقائی دفاتر فوری طور سے کام کاج شروع کردیں گے:راؤ صاحب دانوے

Posted On: 10 MAY 2021 5:53PM by PIB Delhi

مہاراشٹر کے اورنگ آباد اور امراوتی میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے دو ڈویژنل دفاتر فوری طور سے کام کرنا شروع کردیں گے۔ اس بات کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت جناب راؤ صاحب دانوے نے آج کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اورنگ آباد اور امراوتی میں دو مزید دفاتر فوری طور سے کام کاج شروع کردیں گے تاکہ مراٹھ واڑا اور ویسٹرن (مغربی) ودربھ خطے میں سرگرمیوں کو آسان بنایا جاسکے۔

جناب دانوے نے مزید کہاکہ اس سے کسانوں، پی ڈی ایس مستفیدین، این جی اوز، حکومت کی ایجنسیوں اور مراٹھ واڑا اور مغربی ودربھ کے سبھی صارفین کو کافی اہم ڈھنگ سے فائدہ پہنچے گا۔ ان دفاتر کے کھل جانے کے ساتھ ایف سی آئی کے متعلقہ ڈویژنل دفاتر تک رسائی آسان ہوجائے گی جس کے نتیجے میں وہاں کام کاج کو مؤثر ڈھنگ سے انجام دیا جاسکے گا۔

جناب دانوے نے کہا کہ عوام کو خوراک کی یقینی فراہمی کو یقینی بنانے میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے رول کی کافی زبردست اہمیت ہے، جس کو نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت یقینی بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ایف سی آئی اس ملک کے کسانوں سے پیداوار کی خریداری کے اعتبار سے ایک بھروسے مند ادارے کے طور پر کام کرتا ہے۔ ایف سی آئی ملک کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر ریاست میں اپنے مختلف دفاتر کے ذریعے پورے اہلیت کے ساتھ کام کررہا ہے۔ کووڈ-19 کے دوران ایف سی آئی کا رول اہم ہے اور میں اس ملک کے عوام کے لئے انتھک کام کرنے کے لئے ادارے پر فخر کرتا ہوں۔

مہاراشٹر میں ایف سی آئی گوا سمیت اپنے 6 ڈویژنل دفاتر کے ذریعے ریاست میں سرگرم عمل ہے۔ مہاراشٹر کے موجودہ ڈھانچے کے تحت بوری ولی میں اس کا ڈویژنل آفس ہے، جو ممبئی اور نواحی علاقوں کو خدمات فراہم کررہا ہے۔ پن ویل دفتر رائے گڑھ کو خدمات فراہم کررہا ہے۔ پنے کا دفتر جنوبی مراٹھواڑا اور مغربی مہاراشٹر اور کونکن پٹی کو خدمات دے رہا ہے۔ ناگپور دفتر پورے ودربھ اور من ماڑھ میں واقع دفتر ناسک کھنڈش اور مراٹھ واڑا کے بڑے حصے کو خدمات دے رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q6FQ.jpg

صارفین کے امور، خوراک، عوامی نظام تقسیم، ریلویز اور کامرس وصنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کی رہنمائی میں محکمہ وزیر اعظم نریندر مودی جےی کی طرف سے دیے گئے منتر ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ کی ہدایت پر کام جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج میں مرکزی وزیر پیوش گوئل جی کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مقاصد کو پورا کرنے کے مقصد سے ایف سی آئی اپنے زونل دفاتر، علاقائی دفاتر، ڈویژنل دفاتر اور ڈپوؤں کے ذریعے آپریٹ کرتا ہے۔ 5 زونل دفاتر (ایسٹ، ویسٹ، ساؤتھ، نارتھ ایسٹ) اور 26 علاقائی دفاتر بھی ہیں۔

...................

    ش ح،ح ا، ع ر

                                                                                                                U-4355


(Release ID: 1717659) Visitor Counter : 213