کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی بی ایم کارپوریشن کی اندرونی ڈھانچہ بندی کے لئے گرین چینل کے تحت کنڈرل ہولڈنگس ایل ایل سی اورگرینڈ اوشن مینجڈ انفراسٹرکچر سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کو ڈیمڈ منظوری دی گئی
Posted On:
11 MAY 2021 11:18AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 ؍مئی : کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا ( سی سی آئی) کو آئی بی ایم کارپوریشن کی اندرونی ڈھانچہ بندی کے تعلق سے گرین چینل کے تحت کنڈرل ہولڈنگس ایل ایل سی اور گرینڈ اوشن مینجڈ انفراسٹرکچر سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت نوٹس موصول ہوئے ہیں، جنہیں ڈیمڈ منظوری دے دی گئی ہے۔
انٹرنیشنل بزنس مشین کارپوریشن (آئی بی ایم کارپوریشن ؍ سیلر) اپنے عالمی آئی ایم ایس کاروبار کو ایک بین الاقوامی کارپوریٹ کے فریم ورک کے اندر ایک نئی پبلک کمپنی میں تبدیل کرنے کے لئے اندرونی ڈھانچہ بندی کا خواہاں ہے۔ یہ ہدف شدہ ڈھانچہ مزکورہ ایم آئی ایس کاروبار کو نئی قائم کی گئی کمپنیوں یعنی کنڈرل ہولڈنگس ایل ایل سی (کنڈرل) اور گرینڈ اوشن مینجڈ انفراسٹرکچر سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ (اوشن انڈیا) میں علیحدہ علیحدہ کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ (ان دونوں کمپنیوں کو خریدار کے طور پر حوالہ دیا جاسکتا ہے۔ (مجوزہ لین دین)۔
آئی بی ایم کارپوریشن مینجڈ انفراسٹرکچر سروسز کی فراہمی کے کاروبار میں یعنی ایم آئی ایس کاروبار میں بھارت سمیت کئی ملکوں میں کام کر رہی ہے ۔ بھارت میں ایم آئی ایس بزنس سردست نیٹ ورک سولیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ (نیٹ سول) اور آئی بی ایم انڈیا میں کیا جا رہا ہے، جو بالواسطہ طور پر پوری طرح آئی بی ایم کارپوریشن کی ملکیت میں شامل ہیں۔
ایم آئی ایس بزنس آئی بی ایم کارپوریشنز گلوبل ٹیکنالوجی سروسز کا بنیادی ڈھانچے کی خدمات کا ایک کاروبار ہے، جس میں سکیورٹی ، ریگولیٹری اور رسک مینجمنٹ خدمات اور آئ ڈنٹٹی مینجمنٹ خدمات شامل ہیں ، جس میں آئی بی ایم کی سکیورٹی سروسز کے کلاؤڈ اور کاگنیٹو سافٹ ویئر سیگمنٹ شامل ہیں۔ لیکن پبلک کلاؤڈ پلیٹ فارم شامل نہیں ہیں، جو انفراسٹرکچر سروسز فراہم کرنے والا یونٹ ہے۔
خریدار کمپنیاں سردست کسی کاروباری سرگرمی میں شامل نہیں ہیں اور انہیں مجوزہ لین دین کو نافذ کرنے کے لئے ہی قائم کیا گیا ہے۔ مجوزہ لین دین کے بعد خریدار کمپنیاں آئی بی ایم کارپوریشن کے ایم آئی ایس بزنس کو چلائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔و ا۔ ق ر
U-4370
(Release ID: 1717616)
Visitor Counter : 222