زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
باغبانی کا شعبہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے
مرکزی وزارت زراعت نے 2021-22ء میں باغبانی کے شعبے کی امکانی صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے لئے 2250 کروڑ روپئے مختص کیے ہیں
Posted On:
10 MAY 2021 5:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی 10 مئی 2021: کسانوں کی آمدنی میں اضافے کرنے کے لئے باغبانی کے شعبے کے وسیع امکانات اور کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے ، حکومت ہند نے، باغبانی کے شعبے کی ترقی کے لئے،2021-22 کے دوران 2250 کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے۔
ملک میں باغبانی کے شعبے کی مجموعی ترقی کو مزید فروغ دینے اور ترقی کے لئے، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے، سال 2021-22 کے لئے، مرکزکے ذریعہ اسپانسر شدہ اسکیم ، ’ہارٹیکلچر برائے انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ‘ (ایم ائی ڈی ایچ) کے لئے، 2250 کروڑروپے کی اضافہ شدہ رقم مختص کی ہے۔ پھلوں ، سبزیوں ، جڑ اور تند والی فصلوں ، مشروم ، مصالحہ ، پھولوں ، خوشبودار پودوں ، ناریل ، کاجو اور کوکو کا احاطہ کرتے ہوئے باغبانی کے شعبے کی صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے لئے، وزارت 2014-15 سے ایم آئی ڈی ایچ نافذ کررہی ہے۔ یہ مختص رقم پچھلے سال کی مختص کردہ رقم سے کہیں زیادہ ہے۔ اس مختص رقم کے بارے میں، سالانہ ایکشن پلان تیار کرنے کے لئے، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
باغبانی کے شعبے میں حکومتی مداخلت اس صورتحال کا باعث بنی ہے جس میں باغبانی کی پیداوار نے ملک میں زراعت کی پیداوار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سال 2019۔20 کے دوران ، ملک نے اب تک کی سب سے زیادہ باغبانی کی پیداوار 320.77 ملین ٹن ریکارڈ کی ہے ، جسے 25.66 ملین ہیکٹر رقبے پرکاشت سے حاصل کیا گیا ہے۔ 2020-21ء کے پہلے ایڈوانس تخمینے کے مطابق ، ملک میں باغبانی کی کل پیداوار، 27.17 لاکھ ہیکٹر کے رقبے سے، 326.58 لاکھ میگا ٹن ہونے کا امکان ہے۔
ایم آئی ڈی ایچ نے، باغبانی کی فصلوں کے تحت، رقبے کے اضافے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ سال 2014 - 15 سے 2019 - 20 کے دوران، رقبے اور پیداوار میں، بالترتیب 9 فیصد اور 14فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مزید یہ کہ ، مشن نے کھیتوں میں بہترین طریقوں کو فروغ دیا ہے جس کی وجہ سے کھیتوں کی پیداوار اور پیداوار میں بہتری آئی ہے۔ ایم آئی ڈی ایچ کے اس اقدام کے نتیجے میں نہ صرف باغبانی کے شعبے میں ہندوستان خود کفیل ہوا ہے بلکہ اس نے صفر بھوک ، اچھی صحت اور تندرستی ، غربت ، صنفی مساوات وغیرہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
تاہم ، اس فصل کی کٹائی کے بعد ہونے والے نقصان اور فصلوں کی کٹائی بعد کے انتظامیہ اور سپلائی چین کے بنیادی میں خلیج کے سلسلے میں، اب بھی بہت سارے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ہندوستانی باغبانی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی زبردست گنجائش موجود ہے جو سال 2050 تک ملک کے 650 ملین میگا ٹن پھلوں اور سبزیوں کی طلب کے تقاضوں کو پورا کرسکتی ہے۔ کچھ نئے اقدامات جیسے پودے لگانے والے مواد کی پیداوار ، کلسٹر ڈویلپمنٹ پروگرام ، ایگری انفرا فنڈ کے ذریعے کریڈٹ پش ، ایف پی او کی تشکیل اور ترویج اس سمت میں درست اقدامات ہیں۔
*****
U.No. 4348
ش ح۔ ا ع ۔س ا
(Release ID: 1717565)
Visitor Counter : 307