وزارت دفاع
کرائیوجینک آکسیجن ٹینکوں اور آکسیجن سلنڈروں سمیت اہم طبی سازو سامان کے ساتھ آئی این ایس ایراوت کی سنگاپور سے وشاکھاپٹنم آمد
Posted On:
10 MAY 2021 5:20PM by PIB Delhi
کووِڈ۔19 کے خلاف ملک کی نبرد آزمائی کی حمایت کے لئے، جاری آپریشن ’سمدر سیتو‘ II کے جزو کے طور پر، 8 کرائیوجینک آکسیجن ٹینکوں سمیت کووِڈ سے متعلق دیگر اہم طبی ساز و سامان جیسے 3898 آکسیجن سلنڈروں کے ساتھ آئی این ایس ایراوت 10 مئی 2021 کو وشاکھا پٹنم پہنچا۔ آکسیجن اور سلنڈروں کے ساتھ یہ بحری جہاز سنگاپور سے 05 مئی کو رخصت ہوا تھا۔ آکسیجن اور سلنڈروں کو بھارتی ہائی کمیشن کے تعاون سے متعدد ایجنسیوں کے توسط سے حاصل کیا گیا۔
آئی این ایس ایراوت ان نو بحری جہازوں کا حصہ ہے جو خلیج فارس اور جنوب مشرقی ایشیا میں دوست ممالک سے رقیق طبی آکسیجن اور متعلقہ طبی سازومان کی کھیپ پہنچانے کے سلسلے میں کووِڈ راحتی آپریشن ’سمدر سیتو‘II کے لئے تعینات کیے گئے ہیں ۔
*******
ش ح ۔اب ن
U-4357
(Release ID: 1717525)
Visitor Counter : 210