وزارت آیوش

پیر سے دلی کے سات مقامات پر آیوش-64 کی مفت تقسیم

Posted On: 09 MAY 2021 4:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 9  مئی2021

اسپتال کے باہر کے کووڈ مریضوں کی خدمت کرنے کے اپنے عزم کی ایک علامت کے طور پر آیوش کی وزارت نے پچھلے ہفتے سے دلی میں کئی مقامات پر آیوش-64 کی مفت تقسیم شروع کردی ہے۔ پیر سے کئی اور مراکز اس مقصد کے لئے سرگرم ہوجائیں گے۔ ایسے کووڈ-19 کے مریض جو گھروں میں آئیسویشن میں ہیں یا کچھ سرکاری، این جی او کی طرف سے انتظام کردہ آئیسولیشن سینٹروں میں ہیں۔ آیوش کی وزارت کی اس پہل کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مریض یا ان کے نمائندے مریض کے آر ٹی-پی سی آر پازیٹو رپورٹ اور آدھار کارڈ کی ہارڈ یا سافٹ کاپیز کے ساتھ ان سینٹروں کا دورہ کرسکتے ہیں تاکہ آیوش-64 ٹیبلیٹ (گولیاں) کا مفت پیک حاصل ہوسکے۔ ضروری ہونے پر ان گولیوں کی پھر سے سپلائی بھی مفت کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ آیوش-64 ایک پولی ہربل فارمولیشن یعنی آیوروید دوا ہے جو کووڈ-19 کے بغیر علامت والے ہلکے اور معتدل طور پر کووڈ-19 سے متاثر مریضوں کےعلاج میں سودمند پائی گئی ہے۔ آیوش-64 کی سفارش آیوروید اور یوگ پر مبنی نیشنل کلینکل منیجمنٹ  پروٹوکول میں کی گئی ہے۔ جیسے آئی سی ایم آر کے کووڈ مینجمنٹ پر نیشنل ٹاسک فورس اور ہوم آئیسولیشن میں رہنے والے کووڈ-19 مریضوں کے لئے آیوروید کے ڈاکٹر حضرات کے رہنما خطوط کے ذریعے علاج کیاگیا ہے۔ اس دوا کو ایک ٹھوس کثیر مرکز والے کلینیکل ٹرائل، جس کی نگرانی آئی سی ایم آر کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وی ایم کٹوچ کی صدارت والی کلینیکل ٹرائل سے جڑی آیوش-سی ایس آئی آر کی مشترکہ نگرانی کمیٹی کے ذریعے کی گئی تھی ۔ اس کے بعد کووڈ-19 کے مریضوں کےمعیاری دیکھ بھال کے علاوہ ایک طریقہ کے طور پر جوڑا گیا ہے۔

سات مراکز پر آیوش-64 پیر سے بنا علامت والے ہلکے اور معتدل کووڈ-19 مریضوں  کے لئے دستیاب ہوگی۔ یہ مراکز ہیں: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) سریتا وہار (صبح ساڑھے نو سے دوپہر ایک بجے تک)، مرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگ، اشوک روڈ (سبھی ساتوں دن صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک) ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، ابو الفضل انکلیو پارٹ-1، جامعہ نگر اوکھلا (صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک) یونانی میڈیکل سینٹر، روم نمبر 113-111 میں اوپی ڈی بلڈنگ، فرسٹ فلور، گیٹ نمبر7، صفدر جنگ اسپتال (صبح 9بجے سے شام 4 بجے تک) یونانی اسپیشلیٹی کلینک، ڈاکٹر ایم اے انصاری ہیلتھ سینٹر، جامعہ ملیہ اسلامیہ (9بجے سے شام 4 بجے تک) سینٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، اسٹریٹ نمبر66، پنجاب باغ (صبح ساڑھے نو بجے سے شام 4 بجے تک) اور سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یوگ اور نیچروپیتھی، اپوزٹ ڈی-بلاک، جنک پوری (صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک) روہنی سیکٹر 19میں سی سی آر وائی این کا نیچروپیتھی اسپتال جلد ہی بدھ کے روز سے صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مفت آیوش 64 تقسیم کرنا شروع کردے گا۔

اس کے علاوہ آیوش بھون، بی –بلاک، جی پی او کمپلیکس کے ری سیپشن میں ایک سیل کاؤنٹر بھی قائم کیاگیا ہے، جہاں دونوں آیوش-64 اور آیورکشا کٹس دستیاب ہے۔

..................................

     ش ح،ح ا، ع ر

                                                                                                                U-4323



(Release ID: 1717388) Visitor Counter : 169