وزارت اطلاعات ونشریات
دعاؤں اور دیکھ بھال کی بدولت طفل شیر خوار سکھدیپ سنگھ کورونا جانباز بن گیا
Posted On:
08 MAY 2021 5:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 09 ؍مئی : وہ اس وقت محض 20 روز کا تھا کہ اس میں کورنا سے متاثر ہونے کی علامت پائی گئی اور پھر اسے کورونا جانباز بننے میں محض 10 دن لگے۔ اس کے والدین کی دعائیں اور پرخلوض اور بے لوث خدمت اور ڈاکٹروں اور نرسننگ عملے کی مہارت کی بدولت اسے اس جان لیوا وائرس سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملی۔
جب طفل شیر خوار سکھدیپ سنگھ کو، جو شائد ریاست میں اس بیماری سے جانبر ہونے والا سب سے کم عمر مریض ہے، آرٹی پی سی آر سمیت تمام طبی جانچوں میں کامیابی کے بعد کل جالندھر کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پی آئی ایم ایس) سے چھٹی دی گئی تو ہر طرف مسکراہٹیں اور خوشیاں بکھری ہوئی تھیں۔
سکھدیپ سنگھ کے والد گردیپ سنگھ نے کہا کہ ’’جب ہمارا بچہ پیدا ہوا تو ہماری خوشیاں جلد ہی ختم ہوگئیں‘ ہمیں یہ جان ہر بہت صدمہ پہنچا کہ ہمارا بچہ کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے‘‘ جب کہ اس کے والدین میں اس بیماری کی کوئی علامت نہیں پائی گئی تھی۔ کپور تھلہ کے رہنے والے اور کم حثیت والے پس منظر کے گردیپ سنگھ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ خدا نے ہماری دعائیں سن لیں اور ہمارا بچہ ، اسپتال کے ذریعہ فراہم کردہ نگہداشت اور طبی خدمات کی بدولت صحت یاب ہوگیا۔ ماں سندیپ کور کی خوشیوں کا اس وقت کوئی ٹھکانہ نہیں تھا کھ جب انہوں نے اپنی آنکھوں میں چمک کے ساتھ اپنے بچے کو پھر سے اپنی گود میں لیا۔

دادی کلویندر کور بہت خوش تھیں۔ انہوں نے کہا ’’واہی گرو کی رحمت ہوئی ہے کہ جو میر ا پوتا ٹھیک ہو کر گھر واپس آگیا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس کا بہت خیال رکھا‘‘۔
بچے کی دیکھ بھال کرنے ولای نرسیں بھی بہت خوش تھیں۔ نرسننگ عملے کی ٹیم میں شامل اسٹاف نرس روبی نے کہا ’’ہم نے بچے کا بہت زیادہ خیال رکھا اور اس کی دیکھ بھال ایک طفل شیر خوار کو اتنی تکلیف میں دیکھنا بہت مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ بچے کو چمچ سے دودھ پلا یا گیا کیونکہ بظاہر وجوہات سے اسے اپنے بچے کو دودھ پلانے کی اجازت نہیں تھی۔
پی آئی ایم ایس میں بچوں کے علاج کے ماہر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے، جن کی نگرا میں یہ بچہ روبہ صحت ہوا ہے ، کہا کہ جس وقت بچے کو داخل کیا گیا تو اسے تیز بخار تھا اور دورے پڑ رہے تھے۔ اس کا کیس ہم سب کے لئے بہت چیلنج سے بھرا ہوا تھا اور اس سے بھی زیادہ اس کے والدین کو دلاسہ دینا تھا۔ لیکن انہوں نے کیس کی پیچیدگی کو سمجھا اور بچے کے علاج میں مکمل طور پر تعاون کیا۔ ڈاکٹر سنگھ نے خبر دار کیا کہ ’’وائرس کے اس دوسرے مرحلے میں، سبھی کو اس سے تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں خود کے ساتھ ساتھ اپنے سماج کو بھی بچانے کی غرض سے حکومت کے ذریعہ دی گئیں ہدایتوں پر عمل کرنا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع م۔ ق ر
U-43365
(Release ID: 1717374)
Visitor Counter : 833