وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ آئی اے ایف پالم ہوائی اڈہ پر کووڈ ایئرسپورٹ مینجمنٹ سیل آپریٹ کررہا ہے

Posted On: 09 MAY 2021 3:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 9  مئی2021

بھارتی فضائیہ آئی اے ایف 27 اپریل 2021 سے پالم ہوائی اڈہ پر ایک کووڈ ایئرسپورٹ مینجمنٹ سیل (سی اے ایس ایم سی) آپریٹ کررہا ہے۔ اس سیل کا ابتدائی کام بیرون ملکوں سے آنے والی تمام راحتی امداد کی تقسیم کے لئے مؤثر تال میل قائم کرنا ہے۔

یہ سیل 24گھنٹے کام کررہا ہے۔ وسائل میں تال میل پیدا کیاگیا ہے تاکہ کووڈ کے معاملوں میں اچانک اضافے سے نمٹا جاسکے۔ اضافی کارروائیوں میں افرادی قوت، گراؤنڈ ہینڈلنگ اور فلیٹ ٹاپ ٹیرلرس اور فورک لفٹرس جیسے لوڈنگ آلات اور گاڑیاں شامل ہیں۔ ایک سی-130 اور دو اے این-32 ٹرانسپورٹ طیارہ 28 اپریل 2021 سے پرواز کررہا ہے تاکہ شارٹ نوٹس پر ملک بھر میں سامان لوڈ کرسکے۔ 29 اپریل 2021 کو ایک ایمرجنسی ایئرلفٹ کے لئے ایک فرضی ڈرل یعنی مشق انجام دی گئی تھی تاکہ مختلف فریقوں کے درمیان تال میل بڑھایا جاسکے۔

وقت میں تاخیر کو کم کرنے اور معلومات کے بے روک ٹوک پھیلاؤ کے لئے انڈین ریڈکراس سوسائٹی، ہندوستان لیٹ ایکس لمیٹیڈ اور ایم آر ایچ ایف ڈبلیو کے سکریٹری کووڈ جیسے تمام شراکت داروں کے ساتھ مواصلاتی رابطے قائم کئے گئے۔ دلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹیڈ، ایئرانڈیا ،ایس اے ٹی ایس اور ایئرفورس موومنٹ لایزن یونٹ کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی تاکہ کسٹمز اور وائرہاؤسنگ سے متعلق امور کو طے کیا جاسکے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(3)ZDRY.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(4)L3DE.jpeg

 

...............................................................

ش ح،ح ا، ع ر

09-05-2021

U-4325



(Release ID: 1717337) Visitor Counter : 210