وزارت دفاع

سابقہ دفاعی ڈاکٹرس ای - سنجیوانی او پی ڈی پر آن لائن مشاورت فراہم کریں گے

Posted On: 07 MAY 2021 4:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی 07 مئی 2021: سابق دفاعی ڈاکٹر اب ملک کے تمام شہریوں کو ای - سنجیوانی او پی ڈی پر آن لائن مشاورت فراہم کریں گے۔ سابق فوجی قوم کی کال کا جواب دینے کے لئے آگے آئے ہیں اور جن لوگوں کو طبی امداد کی ضرورت ہے ان کی مدد کے لئے اپنی خدمات پیش کیں۔ سکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار اور آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل (اے ایف ایم ایس) سرجن وائس ایڈمرل رجت دتہ نے 07 ​​مئی 2021 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے آگے آنے والے سابق فوجیوں سے خطاب کیا۔ اس خدمت کا فائدہ کسی بھی شہری کوویب سائٹ https://esanjeevaniopd.in/.پر حاصل ہوسکتا ہے۔ 

ای - سنجیوانی او پی ڈی حکومت کا ایک علم بردار ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم ہے ، جسے سنٹر فار ڈویلپمنٹ آف ایڈوانس کمپیوٹنگ (سی - ڈی اے سی) ، موہالی نے وزارت صحت اور خاندانی بہبود (ایم ایچ ایچ ڈبلیو) کے زیراہتمام تیار کیا ہے۔ یہ ہندوستانی شہریوں کو مفت مشاورات فراہم کرتا ہے اور یہ انتہائی عمدہ طور پر کام کررہا ہے۔ تاہم ، کووڈ-19 کے معاملات میں اضافے کی وجہ سے ، ڈاکٹروں کی مانگ میں اضافہ ہے جبکہ انکی فراہمی کم ہوگئی ہے کیونکہ ڈاکٹروں کو کووڈ وارڈ کی ذمہ داریوں کے لئے تعینات کیا جارہا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں دفاع کے سابق فوجی مدد کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

ہیڈکوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (آئی ڈی ایس) کی میڈیکل برانچ خدمات انجام دینے والے اور ریٹائرڈ دفاعی اہلکاروں کے لئے ٹیلی میڈیسن سروس مہیا کررہی ہے اور انہوں نے سویلین مریضوں کے لئے اس ڈیفنس ڈی پی ڈی کو آگے بڑھانے کے لئے وزارت صحت اور خاندانی بہبود (ایم ایچ ایچ ڈبلیو) اور این آئی سی کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔ ڈپٹی چیف آئی ڈی (میڈیکل) لیفٹیننٹ جنرل مادھوری کنیٹکر نے ریٹائرڈ اے ایف ایم ایس ڈاکٹروں کی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم میں شامل ہوں اور جب ملک مشکل دورسے گذر رہا ہے تو شہریوں کو قیمتی مشورے فراہم کریں۔

ریٹائرڈ دفاعی ڈاکٹروں کی طرف سے اچھا جواب ملا ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی اس میں مزید ڈاکٹر شامل ہوجائیں گے۔ اس کے بعد ، ملک بھر میں ایک علیحدہ دفاعی ڈاکٹروں کا او پی ڈی تشکیل کیا جا سکتا ہے۔ ان کا وسیع تجربہ اور مہارت بڑی تعداد میں لوگوں کو کو اپنے گھروں سے مشاورات حاصل کرنے اور موجودہ صورتحال سے نپٹنے میں مدد دے گا۔

****

 

 

U.No. 4275

م ن۔ ا ع ۔س ا

 



(Release ID: 1716975) Visitor Counter : 192