ریلوے کی وزارت

آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیوں نے مختلف ریاستوں کو 185 ٹینکروں میں 2950 میٹرک ٹن سے زائد رقیق طبی آکسیجن مہیا کرایا


راجستھان کے لئے پہلی آکسیجن ایکسپریس کوٹہ پہنچی

مہاراشٹر کے لئے تیسری آکسیجن ایکسپریس ناگپور کی جانب رواں دواں

47 آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیوں نے اپنا سفر مکمل کیا

اب تک مہاراشٹر میں 174 میٹرک ٹن آکسیجن، اترپردیش میں 729 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 249 میٹرک ٹن، ہریانہ میں 305 میٹرک ٹن، تلنگانہ میں 123 میٹرک ٹن اور دہلی میں 1334 میٹرک ٹن آکسیجن مہیا کرائی گئی

Posted On: 07 MAY 2021 4:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 07 مئی 2021: بھارتی ریلوے ابھرتی ہوئی چنوتیوں کا سامنا کرتے اور نئے حل کی تلاش کرتے ہوئے ملک کی مختلف ریاستوں کے مطالبے پر رقیق طبی آکسیجن کی سپلائی کی اپنی مہم کو مسلسل جاری رکھ کر لوگوں کو راحت بہم پہنچا رہی ہے۔ ریلوے نے اب تک ملک کی مختلف ریاستوں میں 185 ٹینکروں میں 2960 میٹرک ٹن سے زائد کے بقدر رقیق طبی آکسیجن فراہم کرایا ہے۔

47 آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیاں اب تک اپنا سفر مکمل کر چکی ہیں۔

بھارتی ریلوے کی کوشش ہے کہ آکسیجن کا مطالبہ کرنے والی ریاستوں کو جتنا ممکن ہو سکے اتنا رقیق طبی آکسیجن فراہم کرایا جائے۔

اب تک مہاراشٹر میں 174 میٹرک ٹن آکسیجن، اترپردیش میں 729 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 249 میٹرک ٹن، ہریانہ میں 305 میٹرک ٹن ، تلنگانہ میں 123 میٹرک ٹن اور دہلی میں 1334 میٹرک ٹن آکسیجن مہیا کرائی جا چکی ہے۔

فی الحال آکسیجن ایکسپریس کے ذریعہ 18 ٹینکروں میں 260 میٹرک ٹن سے زائد رقیق طبی آکسیجن اپنے راستے پر ہیں جن کی ڈلیوری مہاراشٹر، ہریانہ اور دہلی میں کی جانی ہے۔نئی آکسیجن کی نقل و حمل کا کام تغیر پذیر ہے اور اعداد و شمار مسلسل تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ آکسیجن سے بھری مزید ریل گاڑیوں کے دیر رات اپنے سفر کا آغاز کرنے کی توقع ہے۔

*******

 

ش ح ۔اب ن

U-4284



(Release ID: 1716971) Visitor Counter : 194