وزارت دفاع

ہندوستانی فوج نے سول (شہری) اتھارٹی کی مدد میں تال میل قائم کرنے کے لئے کووڈ مینجمنٹ سیل قائم کیا

Posted On: 06 MAY 2021 6:29PM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج قومی سطح پر کووڈ سے نمٹنے کے معاملے میں پیش پیش رہی ہے۔ بھارتی فوج نے ایک طرف جہاں اپنی فوجی قوت کو بچائے رکھا ہے اور سابق فوجیوں اور ان کے لئے اہل خانہ یعنی وراثین کو طبی دیکھ بھال کو یقینی بنایا ہے، وہیں فوج نے سول افسروں کی مدد کے لئے کافی طبی وسائل بھی تعینات کئے ہیں۔ خاص کر دلی، احمد آباد، لکھنؤ، وارانسی اور پٹنہ میں ان پانچ کووڈ اسپتالوں میں جو ان شہروں میں یا تو پہلے سے سرگرم ہیں یا قائم ہونے کے عمل میں ہیں۔

اسٹافنگ اور رسد سے متعلق امداد کے کئی پہلوؤں میں تال میل بنائے رکھنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل رینک کے افسر کے تحت ایک مخصوص کووڈ مینجمنٹ سیل قائم کیاگیا ہے جو براہ راست وائس چیف آف اسٹاف کو رپورٹ کرے گا۔ یہ دلی سمیت پورے ملک میں کووڈ کے معاملوں میں اچانک اضافے سے نمٹنے اور کووڈ کے معاملوں کو کم کرنے کے لئے ریل ٹائم رد عمل کے تال میل میں زیادہ فعالیت لائے گا۔ دلی میں ٹیسٹنگ کی شکل میں سول انتظامیہ کو مدد دینے، فوجی اسپتالوں میں داخلے اور اہم طبی آلات کی نقل وحمل وغیرہ پہلے ہی فراہم کی جارہی ہے۔

.......................

        ش ح،ح ا، ع ر  

                                                                                                                U-4258


(Release ID: 1716759) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil