پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

تیل اور گیس کی عوامی دائرہ کار کی کمپنیاں ہسپتالوں میں 100 پی ایس اے میڈیکل آکسیجن پیداواری پلانٹس قائم کر رہی ہیں

Posted On: 06 MAY 2021 5:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 06 مئی 2021: تیل اور گیس کی عوامی دائرہ کار کی کمپنیاں، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزات ، حکومت ہند کے انتظامی اختیارات کے تحت ملک کے رقیق طبی آکسیجن مطالبات کو پورا کرنے کے لئے ، ضرورت کے اس وقت میں پوری سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب دھرمیند پردھان کی رہنمائی میں یہ کمپنیاں پورے ملک کی عوامی صحتی مراکز میں تقریباً 100 پریشر سوئنگ ایڈسارپشن (پی ایس اے) میڈیکل آکسیجن پیداواری پلانٹس قائم کر رہی ہیں۔ اس پہل قدمی کے تحت اترپردیش ، بہار، کرناٹک، گوا، کیرالا، مہاراشٹر، گجرات، راجستھان، اوڈیشہ، مدھیہ پردیش اور دہلی کے ہسپتالوں پر احاطہ کیا جائے گا۔ ان پلانٹوں کو پوراخرچ کمپنیوں کے ذریعہ اپنے سی ایس آر فنڈ سے کیا جائے گا۔

یہ پی ایس اے پلانٹس 200 سے 500 بستروں والے ہسپتالوں کے لئے آکسیجن پیدا کرنے اور کیٹرنگ خدمات فراہم کرنے جیسی صلاحیتوں سے آراستہ ہوں گے۔ وہ ڈی آر ڈی او ر سی ایس آئی آر کے ذریعہ فراہم کی گئی تکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں جو آکسیجن کو جمع کرنے کے لئے آس پاس کی ہوا سے نائیٹروجن کو جذب کرتے ہیں۔ اس طرح سے پیدا ہوئی آکسیجن کی سپلائی ہسپتالوں میں بھرتی کیے گئے مریضوں کو راست طور پر کی جائے گی۔ ان پلانٹس کے لئے بھارتی وینڈرس کو آرڈر دے دیے گئے ہیں، یہ پلانٹس اس مہینے شروع ہوں گے اور جولائی تک ایسے تمام پلانٹس مصروف عمل ہو جائیں گے۔

 

*******

 

ش ح ۔اب ن

U-4253



(Release ID: 1716661) Visitor Counter : 183