ریلوے کی وزارت
ریلوے کے ذریعے 4400 سے زیادہ کووڈ کیئر کوچیز میں 70 ہزار آئسولیشن بستر دستیاب کرائے گئے
ریلوے نے گجرات کی ریاستی سرکار کی مانگ کے مطابق سابرمتی اور چندلوڈیا میں 19 آئسولیشن کوچیز تعینات کئے
پال گھر میں 378 بستروں والے 21 آئسولیشن کوچیز اور جبل پور میں 70 بستروں والے 5 کووڈ دیکھ بھال کوچیز میں خدمات شروع
دیما پور میں 10 آئسولیشن کوچیز تعینات کئے گئے
ملک کے مختلف حصوں میں 14 اسٹیشنوں پر 232 آئسولیشن کوچ کی خدمات جاری ہیں جن کی کل بستر صلاحیت تقریباً 4 ہزار ہے
4176 آئسولیشن کوچ خدمات فراہم کرانے کے لئے تیار ہیں
ریلوے کے ذریعے فراہم کرائی جارہی کھانے پینے کی سہولت اور صفائی پر خدمات لینے والے مریضوں سے مثبت ردعمل مل رہا ہے
Posted On:
05 MAY 2021 5:25PM by PIB Delhi
کووڈ عالمی وبا سے جاری ہندوستان کی لڑائی میں ریلوے وزارت تیزی سے اور سبھی ممکنہ تعاون اور اقدامات کررہا ہے۔ وہ اس کام کے لئے ورک فورس اور سازوسامان کو بروئے کار لاکر متعلقہ ریاستوں کی جانب سے موصول کی جانے والی مانگ کو پورا کرنے کے تیزی سے آئسولیشن کوچیز منتقل کررہا ہے۔ ریلوے نے اب تک 44 ہزار ریل ڈبوں کو آئسولیشن کوچ میں تبدیل کیا ہے جس میں تقریباً 70 ہزار بستر تیار کئے گئے ہیں۔ یہ آئسولیشن کوچ ریاستوں کی مانگ پر بھارتی ریلوے کے نیٹ ورک پر ایک جگہ سے دوسری جگہ پر آسانی سے لے جائے جاسکتے ہیں۔ متعلقہ ضلع اتھارٹیز اور ریلوے کے درمیان تیز سمجھوتے، اقرار نامہ پر کام کیا جارہا ہے جس میں مشترکہ ذمہ داریاں اور ایکشن پلان شامل ہیں۔
تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق ناگالینڈ اور گجرات کی ریاستوں نے بھی آئسولیشن کوچیز (ڈبوں) کی مانگ کی ہے اور ریلوے نے اس پر فوری قدم اٹھاتے ہوئے گجرات کے سابرمتی اور چندلوڈیا اور ناگالینڈ کے دیماپور میں ریلوے ڈبے تعینات کردیے۔ ریلوے کووڈ-19 کے سیفٹی پروٹوکولز پر عمل درآمد کرنے کے ساتھ ساتھ خدمات پر تعینات ریاستوں کے طبی ملازمین کو بہتر کام کے تجربے اور سہولتیں فراہم کرانے کے لئے بھی عہد بستہ ہے۔
کچھ مقامات پر ریلوے افسران نئے طرح کے لوجیسٹیکل سولوشنس (حل) فراہم کرارہے ہیں، جس میں مریضوں کو بنا کسی رکاوٹ کے کووڈ-19 ڈبوں تک پہنچانے ے لئے ریمپ اور آئسولیشن کوچ کے آس پاس کے پلیٹ فارم علاقے کو الگ سے ریزرو رکھنا شامل ہے تاکہ طبی ملازمین کی نقل وحمل جاری رہے اور علاج سے متعلق سامان کو بھی آسانی سے لایا لے جایا جاسکے۔ آئسولیشن ڈبوں کے آس پاس کیمپ بھی لگائے گئے ہیں، یہاں یہ واضح رہے کہ ریلوے ملازمین نے ریمپس دستیاب کرانے کےلئے جنگی پیمانے پر کام کیا ہے۔
اب تک مختلف ریاستوں کی مانگ پر کل 232 آئسولیشن کوچ دستیاب کرائے گئے ہیں، جن کی کل صلاحیت 4000 بستروں سے زیادہ ہے۔ حال ہی میں گجرات ی ریاستی سرکار کی مانگ پر ریلوے نے احمد آباد نگر نگم کے ساتھ ایک اقرار نامہ کے تحت سابرمتی میں 10 اور چندلوڈیا میں 6 کووڈ دیکھ بھال ڈبوں کو فراہم کرایا۔ ناگالینڈ کی ریاستی سرکار کی مانگ پر ریلوے نے دیماپور میں 10 آئسولیشن کوچ تعینات کئے ہیں۔ اس کے علاوہ جبل پور میں دستیاب کرائے گئے آئسولیشن کوچ نے خدمات دینا شروع کردی ہیں۔ پال گھر ضلع انتظامیہ کے ساتھ اصولوں اور شرطوں کے سمجھوتوں کے مطابق پال گھر میں بھی 21 کووڈ دیکھ بھال کوچ کی خدمات شروع ہوگئی ہیں۔ مریضوں کے لئے ہنگامی حالات میں استعمال کے لئے آکسیجن سلنڈر کے دو سیٹ بھی دستیاب کرائے گئے ہیں۔
دلی، اترپردیش، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں تعینات کئے گئے کووڈ-19 ڈبوں کی تازہ صورتحال اس طرح ہے۔ مہاراشٹر کے نندوریار میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران 14 نئے مریضوں کو بھرتی کیاگیا، جبکہ اب تک 13 مریضوں کو چھٹی دی گئی۔ موجودہ وقت میں اس کووڈ دیکھ بھال سہولت کا 26 مریض فائدہ حاصل کررہے ہیں۔ اب تک کل 104 مریضوں بھرتی کیاگیا ہے، جن میں سے ریاست کے صحت افسروں کے ذریعے 78 مریضوں کو چھٹی دی گئی۔ ریلوے نے اجنی، ان لینڈ، کنٹینر ڈپو میں بھی 11 کوچ تعینات کئے ہیں، جن میں سے ایک کوچ لمبی ملازمین اور طبی سامان کی سپلائی کے لئے محفوظ ہے۔ اس سہولت کو ناگپور نگر نگم کو سونپ دیاگیا ہے۔ یہاں اب تک 6 مریض بھرتی ہوئے اور 4 کو چھٹی دی گئی۔
مدھیہ پردیش سرکار کی مانگ کے متعلق ویسٹرن ریلوے کی رتلام ڈویژن نے اندور کے قریب تیہی میں 22 کووڈ دیکھ بھال ڈبے دستیاب کرائے ہیں جنکی کل صلاحیت 320 بستروں کی ہے۔ یہاں اب تک 19 مریضوں کو بھرتی کیاگیا اور ایک مریض کو چھٹی دی گئی۔ بھوپال میں 20 دیکھ بھال کوچ دستیاب کرائے گئے، جہاں 302 مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا جاسکتا ہے۔ تازہ اعداد وشمار کے مطابق یہاں اب تک 28 متاثرہ افراد کو داخل کیاگیا اور 12 مریضوں کو علاج کے بعد چھٹی دی گئی۔ یہاں 273 بستر ابھی بھی دستیاب ہیں۔
دلی میں بھارتی ریلوے نے ریاستی سرکار کی کل 75 کووڈ دیکھ بھال ڈبوں کی مانگ پوری کی جن کی کل صلاحیت 1200 بستر کی ہے۔ ان میں سے 50 ریل ڈبے شکور بستی میں جبکہ 25 ڈبے آنندوہار ریلوے اسٹیشن پر تعینات کئے گئے ہیں۔ دلی کووڈ دیکھ بھال ریلوے کوچیز میں اب تک کل 5 مریض بھرتی ہوئے جن میں سے 4 کو چھٹی دی جاچکی ہے۔ دلی میں ان دیکھ بھال ڈبوں میں 1199 بستر اس وقت دستیاب ہیں۔
مذکورہ ریاستوں میں اب تک دستیاب کرائے گئے کووڈ دیکھ بھال ریل ڈبوں میں تازہ اعداد وشمار کے مطابق کل 162 لوگوں کو بھرتی کیاگیا، جن میں سے 90 کو چھٹی دی گئی۔ موجودہ وقت میں 66 مریض اس سہولت کا فائدہ حاصل کررہے ہیں، جبکہ ان مقامات پر 3600 بستر استعمال کے لئے دستیاب ہیں۔
اترپردیش میں ریاستی سرکار کی طرف سے اب تک کووڈ دیکھ بھال ڈبوں کی مانگ نہیں آئی تھی۔ اس کے باوجود ریلوے نے فیض آباد، وارانسی، بھدوئی اور نجیب آباد میں ہر مقام پر 10-10 ڈبے پہلے سے ہی دستیاب کرادیے ہیں۔ ان 50 کووڈ دیکھ بھال ڈبوں کی کل صلاحیت 800 بستروں کی ہے۔
..................
ش ح،ح ا، ع ر
U-4224
(Release ID: 1716481)
Visitor Counter : 221