شہری ہوابازی کی وزارت

گواہاٹی ہوائی اڈہ پر کووڈ-19 ٹیکہ کاری کا اہتمام کیاگیا۔بزرگوں کی مدد کے لئے الگ ہیلپ ڈیسک

Posted On: 05 MAY 2021 4:54PM by PIB Delhi

18سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کے لئے دوسرے کووڈ ٹیکہ کاری کیمپ گواہاٹی کے لوک پریہ گوپی ناتھ بورڈ ولوئی بین الاقوامی اڈہ پر اہتمام کیاگیا ہے۔ یہ کیمپ 3 مئی 2021 کو شروع ہوا تھا اور اس کیمپ میں ٹیکہ کاری کا عمل جاری ہے۔ 2000 سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے ہیں اور توقع ہے کہ کل مزید لوگوں کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے آسام کے نیشنل ہیلتھ مشن کے اشتراک سے اس ٹیکہ کاری کیمپ کا اہتمام کیا ہے، جو گواہاٹی ہوائی اڈہ پر کام کرنے والے کئی نوجوان افسروں اور اسٹاف کے لئے پہلا کیمپ تھا۔ ٹیکہ کاری کیمپ کام کرنے والے سبھی اسٹاف کے لئے  تھا اور اے اے آئی ایئر لائنز ایجنسیوں کے تمام منحصر فیملی ممبروں، ملازمین، فرنٹ لائن کے اسٹاف اور گواہاٹی کے لوک پریہ وپی ناتھ بورڈولوئی ایئرپورٹ سے جڑے فریقوں کے لئے بھی کھلا تھا۔ پہلے دن ٹیکہ کاری کے لئے تقریباً 1200 لوگوں نے اپنا رجسٹریشن کرایا۔ ان میں سے تقریباً 600 لوگ پہلے دن شام تک ٹیکے لگواچکے تھے۔

ٹیکہ کاری کیمپ کے بارے میں بتاتے ہوئے ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر جناب رمیش کمار نے کہا کہ ہم نے ٹیکہ کاری کیمپ کا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لئے سبھی محکموں کے سربراہوں، ایئرلائنز گراؤنڈ، ہینڈلنگ ایجنسیوں، فرنٹ لائن ملازمین اور ہوائی اڈے سے جڑے فریقوں سے ٹیکہ کاری کیمپ کے بارے میں درخواست کی تھی، چونکہ یہ 18 سال سے زیادہ عمر کے زمرے کے لئے کھولا گیا تھا، اس لیے رجسٹریشن کی تعداد امید سے کہیں زیادہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ افسران کیمپ کو اپنا تعاون فراہم کررہے ہیں اور تین ہزار سے زیادہ لوگوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ اس میں کچھ بزرگ رٹائرملازمین اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں۔

ہوائی اڈہ کے ڈائریکٹر جناب رمیش کمار نے بتایا کہ میں اس نیک کام کے لئے ریاست کے صحت افسران اور این ایچ ایم اسٹاف کے ساتھ ساتھ ریاستی سرکار کا شکرگزار ہوں۔ ساتھ ہی اس عالمی وبا میں ٹیکے لگوانے میں مدد کرنے کے سلسلے میں ان کی جانفشانی کے لئے بھی شکر گزار ہوں۔

اس عمل کو آگے بڑھانے اور بزرگ لوگوں کی مدد کرنے کے لئے الگ ہیلپ ڈیسک بھی قائم کی گئی ہے۔ ان ایئرلائن اسٹاف اور فرنٹ لائن ورکروں کو ترجیح دی گئی ہے جو شفٹ ڈیوٹیز میں اور ریگولر ڈیوٹیز میں اپنے فرض کی ادائیگی کرتے ہیں۔

اس سے پہلے ایئر لائنز گراؤنڈ ہینڈ لنگ ایجنسیوں، اسٹاف افسروں اور 45 سال سے زیادہ عمر کے دیگر ملازمین اور رٹائرملازمین سمیت سبھی متعلقہ لوگوں کے لئے گواہاٹی کے ایل جی بی آئی ہوائی اڈہ پر 11 اپریل 2021 کو ٹیکہ کاری کیمپ منعقد کیاگیا تھا۔

................

ش ح،ح ا، ع ر     

05-05-2021

                                                                                                                U-4223



(Release ID: 1716480) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu