خصوصی سروس اور فیچرس

ایمرجنسی صحت خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لئے بینکوں کو 50 ہزار کروڑ روپے کی لیکویڈٹی سہولت دی گئی


اشخاص چھوٹے بزنس اور ایم ایس ایم ایز کے لئے قرض کی امداد کا اعلان

آر بی آئی نے ریاستی حکومتوں کے لئے اوور ڈرافٹ کی سہولت میں چھوٹ دی

مستقبل کی لہروں سے ہوشیار رہتے ہو ئے دوسری لہر کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے آگے آئیں: آربی آئی گورنر

Posted On: 05 MAY 2021 1:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 05 ؍مئی : آر بی آئی  گورنر جناب شکتی کانتا داس  نے  آج  کووڈ ا- 19   انفیکشن کی د وسری لہر  کے خلاف  ملک کی  لڑائی میں  تعاون کے لئے  کئی تدابیر  کا اعلان  کیا ہے۔

جناب شکتی  کانتا داس نے کہا کہ ’’تمام متعلقین  -  حکومت ، اسپتال  اور ڈسپنسریاں، فارمیسیاں،  ویکسین  ؍ میڈیسین مینوفیکچرر ؍  در آمد کات ،  میڈیکل آکسیجن مینوفیکچرر ؍  سپلائر  ، ضروری  ہیلتھ کیئر سپلائی چین  میں کام کرنے والے پرائیویٹ آپریٹرس اور سب سے زیادہ  عام  آدمی ، جس کو صحت پر  ہونے والے اخراجات میں  اچانک اضافے  کی وجہ سے دشواری کا سامنا ہے، کی مالی  مشکلات کو  کم کرنے کے لئے  ایک جامع  نشانہ بند  پالیسی اختیار کئے جانے کی  ضرورت ہوتی ہے۔ کووڈ – 19  انفیکشن کی  دوسری لہر  کے باعث  سب سے زیادہ مشکلات  سامنا  نچلی سطح  کے  چھوٹے  کاروبارو اور  مالیاتی اداروں  کو  کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

 گورنر  محترم نے  کہا کہ  یہ اقدامات  عالمی وبا کے خلاف  ایک  سوچی سمجھی اور جامع حکمت عملی کا  پہلا حصہ  ہیں۔

  1. ایمرجنسی صحت خدمات تک رسائی کو آسان بنانے کے لئے  50 ہزار کروڑ روپے کی  معیادی لکویڈٹی سہولت

کووڈ  سے متعلق  صحت  بنیادی ڈھانچے اور خدمات کو فروغ دینے کے لئے  ایمرجنسی  صحت  خدمات  تک رسائی کو آسان بنانے  کے مقصد سے  ریپو ریٹ  پر  تین سال تک کی  معیاد کے ساتھ  50  ہزار کروڑ روپے کی  معیادی لکویڈٹی  سہولت  دی گئی  ہے ۔ اس  سہولت کے تحت  مختلف متعلقین  کو  بینک نئے قرض  کی   امداد فراہم کراسکتے ہیں۔ یہ   قرض کی سہولت 31 مارچ  2022  تک دستیاب ہوگی۔ اس سہولت کے تحت بینکوں کو  قرض فراہم کرانے کے لئے  انسینٹو دیا جائے گا۔

  1. چھوٹے فائنانس بینکوں کے لئے  خصوصی  طویل مدتی ریپو  آپریشن

 چھوٹے، بہت چھوٹے  اور   غیر منظم شعبے  کے دیگر اداروں کو  مزید امداد فراہم کرنے کے لئے 10 لاکھ روپے فی  قرض  خواہ   تک کے  نئے قرض کے لئے ریپو ریٹ پر  10 ہزار کروڑ روپے کے  تین سالہ ریپو آپریشن :  یہ سہولت 31  اکتوبر 2021 تک دستیاب ہوگی۔

  1. چھوٹے فائنانس بینکوں(ایس ایف  بیز)   سے  ایم ایف  آئی کو  قرض کی فراہمی کو  ترجیحی  شعبے کی  قرض فراہمی کے طور پر  زمرہ بند کیا گیا ہے۔

نئے چیلنجوں کے پیش نظر ایس ایف بیز  کو  500 کروڑ روپے تک  کے اثاثے کے  ساتھ ایم ایف آئیز کو ترجیحی شعبے کے طور پر   نئے قرض  فراہم کرنے سے متعلق  اجازت دی گئی ہے۔ یہ سہولت  31   مارچ 2022  تک دستیاب ہوگی ۔

  1.  ایم ایس ایم ای صنعت کاروں کو قرض کی فراہمی

غیر بینک  شدہ ایم ایس ایم ای کو  بینکنگ نظام میں شامل کرنے کے لئے  مزید  ترغیب دینے کے واسطے  فروری  2021  میں  رعایت فراہم کرائی گئی تھی جس میں درج فہرست بینکوں کو  سی آر آر  کا حساب لگانے کے لئے  خالص  ٹائم اینڈ ڈیمانڈ  دین داری سے  نئے ایم ایس ایم ای  قرض دارو کو  دیئے گئے قرض  کی  کٹوتی کی اجازت دی گئی تھی۔ یہ  سہولت اب  31  دسمبر  2021  تک کے لئے آگے بڑھادی گئی ہے۔

  1. اشخاص ، چھوٹے بزنس اور  ایم ایس ایم ایز کے لئے  راحت پہنچانے کا فریم ورک

اشخاص ، قرض داروں اور ایم ایس ایم ای  کے قرض داروں کے  سب سے زیادہ  پریشان زمروں  کو درپیش  مشکلات  کو کم کرنے کے لئے  چند  اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ ان اقدامات کے ایسے اشخاص  قرض داروں اور  ایم ایس ایم ایز کو ، جو مجموعی طور پر 25 کروڑ روپے تک کا  قرض حاصل کرنے کے اہل ہیں اور  جنہوں نے  کسی  سابق فریم ورک کے تحت  تنظیم نو  کے لئے  قرض حاصل نہیں  کیا ہے اور جن کو  31  مارچ  2021  کو  اسٹینڈرڈ  کے طور پر  زمرہ بند کیا گیا ہے، ریزولیوشن فریم ورک  2.0  کے تحت  نئے غور کئے جانے کے اہل ہوں گے۔ یہ  ہے نئے  فریم ورک کے تحت تنظیم نو  کے لئے  30  ستمبر 2021  تک امداد حاصل کی جاسکتی ہے ، جس کو  مدد حاصل کرنے کے  بعد 90  دن کے اندر کام میں لانا ہوگا۔

  1.  گاہکوں کو آسانی فراہم کرانے کے پیش نظر  کے وائی  سی کو معقول بنانا

گاہکوں کے نئے زمرے مثلا  پروپرائٹر شپ  فرموں  کے لئے  ویڈیو  کے وائی سی  کی سہولت   دینا ،  محدود  کے وائی سی کھاتوں کو مکمل کے وائی سی  پر عمل کرنے والے  کھاتوں میں تبدیل کرنا ، کے وائی سی  کو اپ ڈیٹ کرنے میں  گاہکوں کے موافق  متبادل شروع کرنا  شناخت کے پروف کے طور پر  الیکٹرانک دستاویز  جمع کرانے  جیسے  اقدامات کی تجویز ہے۔

  1.  عارضی انتظام اور کاؤنٹر  سائکلیکل پرویزننگ بفر۔

بینک  اب  ایم پی ایز کے لئے مخصوص  انتظام کرنے  کے واسطے   31  دسمبر  2020  تک  ان کے پاس  جو  عارضی  پروویژن  تھا اس کو  100  فیصد استعمال کرسکتے ہیں۔ ایسے  استعمال کی اجازت 31  مارچ  2022  تک  کے لئے دی گئی ہے۔

  1. ریاستوں کو  اوور ڈرافٹ  سہولت  میں چھوٹ

 ریاستی حکومتوں کو  ایک سہ ماہی میں  اوور ڈرافٹ  کے زیادہ سے زیادہ دنوں کی تعداد  36  سے بڑھا کر 50  دن کردی گئی ہے۔

’’گھنے اندھیرے کے درمیان  میرا یقین  سب سے زیادہ  روشن ہوتا ہے‘‘- مہاتما گاندھی کے اس قول کا حوالہ دیتے ہوئے  ریزرو بینک  کے گورنر جناب شکنی کانتا داس  نے کہا کہ بھارت  کو  پہلی  لہر کے انفیکشن کا کامیابی سے  مقابلہ کرنے کے بعد  دوسری لہر میں  انفیکشن اور  شرح اموات میں زبردست  اضافے   کا سامنا کرنے میں  ویکسین اور  طبی امداد  میں  زبردست اضافہ  کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں  روز گار  بچانا  اور  کام ، تعلیم  کے مقامات تک رسائی  کو  معمول کے مطابق لانا  ضروری  ہے۔

 وائرس کی  تباہ کن رفتار کا مقابلہ کرنے کے لئے  تیز رفتار  وسیع پیمانے کے  اور  وقت پر  ایسی کارروائیوں کی ضرورت ہے  جو مختلف  طبقات تک پہنچ سکیں۔ اس سلسلے میں  انہوں نے  ہیلتھ کیئر  اہلکاروں  ، قانون نافذ کرنے والوں  اور صف  اول  کے  ایسے  کارکنان  کی  تعریف کی جو  عالمی وبا سے  اس جنگ میں  بے لوث  خدمات  انجام دے رہے ہیں۔

 میکرو اقتصادیات  اور  مالیاتی  صورت حال پر  کوود – 19  کی دوسری لہر  کے  اثرات کی  آر بی آئی  قریب سے نگرانی کر  رہا ہے۔ جناب شکتی کانتا داس نے کہا کہ ’’شہریوں  کو پیش آنے والی  سخت مشکلات  کو کم کرنے کے لئے  ہم  حکومت کے ساتھ  مل کر کام کریں گے۔‘‘

 بازار کا مثبت رد عمل ملنے کی صورت میں  انہوں نے  اعلان کیا کہ  35  ہزار  کروڑ روپے کی  سرکاری  سکیورٹیز  کی دوسری خریداری  20  مارچ  2021  کو کی  جائے گی۔

 ریزور بینک کے گورنر نے کہا کہ  دوسری لہر  ایسی نہیں  ہے جس پر قابو  نہ پایا جاسکے۔ اس بات کا  ذکر کرتے ہوئے کہ  فوری مقصد  تمام ممکنہ  ذرائع  سے  انسانی زندگی  کو بچانا  اور  روز  گار کی بحالی ہے، آربی آئی کے گورنر نے کہا کہ  آر بی آئی  مالی  صورت حال کو  موافق  بنانے  اور  بازاروں کے کارگر طریقے سے  کام کر نے کو یقینی بنانے  کے مقصد سے   تمام کوششوں  کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ جناب شکتی کانتا داس نے کہا کہ  اس سلسلے میں آر بی آئی  غیر روایتی طریقے سے کام کرنے اور  وقت کے تقاضے کے مطابق   نئے اقدامات  کرنے کے لئے عہد بند ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ ق ر

U-4241


(Release ID: 1716476) Visitor Counter : 267