وزارت آیوش
راشٹریہ آیوروید ودیاپیٹھ نے آیوش 64 کے کردار پر ایک ویبنار کا انعقاد کیا
Posted On:
05 MAY 2021 12:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 05 مئی 2021: وزارت آیوش کے تحت خودمختار تنظیم راشٹریہ آیوروید ودیاپیٹھ (آراے وی) ’’کووِڈ۔19 کا مقابلہ کرنے میں آیوش 64 کی افادیت کے حقائق کی تلاش ‘‘ کے موضوع پر ایک سیریز شروع کر رہا ہے۔ سیریز کا پہلا ویبنار آج دوپہر 2 بجے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ اسے وزارت آیوش کے فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل پر دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ وزات آیوش نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ آیوش 64 کو بغیر علامات والے، ہلکے اور درمیانہ کووِڈ۔19 مرض سے نمٹنے میں مفید پایا گیاہے۔ گھر پر کی جانے والی دیکھ بھال کے لئے آیوش 64 کی مؤثریت اس وقت ملک میں پھیلی کووِڈ صورتحال کے پیش نظر مزید اہمیت کی حامل ہوگئی ہے۔
گہرے سائنسی مطالعے کے بعد یہ پایا گیا ہے کہ آیوش 64، جو کہ پولی ہربل دوا ہے، اسٹینڈرڈ کیئر کے معاون کے طور پر ، بغیر علامات والے، ہلکے اور درمیانہ کووِڈ۔19 مرض کے مؤثر علاج میں مفید ہے اور تنہا ایس و سی کے مقابلے میں اس سے صحت میں کافی بہتری اور ہسپتال میں بھرتی ہونے کی مدت میں کمی دیکھی گئی ہے۔
اس لیے اس سلسلے میں راشٹریہ آیوروید ودیاپیٹھ (آر اے وی) نے ویبنار کی یہ سیریز شروع کی ہے۔ اس ویبنار کا مقصد کووِڈ۔19 انتظام کاری میں اس منفرد دوا کے کردار کے بارے میں عوام کے درمیان حقیقی معلومات کو عام کرنا ہے۔
علاقے کے ماہرین سیریز کے دوران آیوش 64 کے تجربات، معالجاتی فوائد اور دیگر متعلقہ پہلوؤں کو شیئر کریں گے، اس سلسلے میں آج کی ماہرانہ رائے مرکزی آیوروید تحقیقی ادارہ، نئی دہلی کی ڈائرکٹر ڈاکٹر بھارتی کے ذریعہ پیش کی جائے گی۔
اس ویبنار کو فیس بک پیج پر براہِ راست دیکھا جا سکتا ہے (https://www.facebook.com/moayush/) اور وزارت آیوش کے یو ٹیوب پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
*******
ش ح ۔اب ن
U-4219
(Release ID: 1716399)
Visitor Counter : 138